يونس ⁦۱۰:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۰۹ · پارہ ۱۱

دَعۡوَىٰهُمۡ فِيهَا سُبۡحَٰنَكَ ٱللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمۡ فِيهَا سَلَٰمٞۚ وَءَاخِرُ دَعۡوَىٰهُمۡ أَنِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 

DaAAwahum feeha subhanakaallahumma watahiyyatuhum feeha salamunwaakhiru daAAwahum ani alhamdu lillahirabbi alAAalameen

تراجم

ان کے منھ سے یہ بات نکلے گی سبحان اللہ[1] اور ان کا باہمی سلام یہ ہوگا السلام علیکم[2] اور ان کی اخیر بات یہ ہوگی تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہان کا رب ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اہل جنت اللہ کی حمد و تسبیح میں ہر وقت تعریف کرتے رہیں گے۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ ”اہل جنت کی زبانوں پر تسبیح و تحمید کا اس طرح الہام ہوگا جس طرح سانس کا الہام کیا جاتا ہے“۔ (صحیح مسلم، کتاب الجنة وصفة نعیمها، باب فی صفات الجنة وأهلهأ وتسبیحهم فیها بکرة وعشیا) یعنی جس طرح بے اختیار سانس کی آمدورفت رہتی ہی، اسی طرح اہل جنت کی زبانوں پر بغیر اہتمام کے حمدو تسبیح الٰہی کے ترانے رہیں گے۔
  2. یعنی ایک دوسرے کو اس طرح سلام کریں گے، نیز فرشتے بھی انہیں سلام عرض کریں گے۔

اس میں (داخلے کے وقت) ان کی پکار یہ ہوگی کہ :“ یا اللہ ! تیری ذات ہر عیب سے پاک ہے ”اور ایک دوسرے کے خیر مقدم کے لیے جو لفظ وہ بولیں گے، وہ سلام ہوگا، اور ان کی آخری پکار یہ ہوگی :“ تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ”۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. دَعْوَىٰهُمْdaʿwāhumپکار ان کی
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعْوَى
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  2. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. سُبْحَٰنَكَsub'ḥānakaپاک ہے تو
    مادہ
    سبح
    اصل لفظ
    سُبْحان
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. ٱللَّهُمَّl-lahumaاے اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّهُم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم · حرفِ ندا
  5. وَتَحِيَّتُهُمْwataḥiyyatuhumاور دعائے خیر ان کی
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    تَحِيَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  6. فِيهَاfīhāاس میں ہوگی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. سَلَٰمٌsalāmunسلام
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    سَلام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَءَاخِرُwaākhiruاور آخری
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  9. دَعْوَىٰهُمْdaʿwāhumپکار ان کی
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعْوَى
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. أَنِaniیہ کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  11. ٱلْحَمْدُl-ḥamduسب شکر
    مادہ
    حمد
    اصل لفظ
    حَمْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. لِلَّهِlillahiاللہ کے لیے ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  13. رَبِّrabbiجو رب ہے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. ٱلْعَٰلَمِينَl-ʿālamīnaتمام جہانوں کا
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عالَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ان کے منہ سے یہ بات نکلے گی ' سبحان اللہ ' (١) اور ان کا باہمی سلام یہ ہوگا ' السلام علیکم ' اور ان کی اخیر بات یہ ہوگی تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہان کا رب ہے۔ ١٠۔١ یعنی اہل جنت اللہ کی حمد و تسبیح میں ہر وقت تعریف کرتے رہیں گے۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ ' اہل جنت کی زبانوں پر تسبیح و تحمید کا اس طرح الہام ہوگا جس طرح سانس کا الہام کیا جاتا ہے، یعنی جس طرح بے اختیار سانس کی آمدورفت رہتی ہی، اسی طرح اہل جنت کی زبانوں پر بغیر اہتمام کے حمدو تسبیح الٰہی کے ترانے رہیں گے۔ ١٠۔٢ یعنی ایک دوسرے کو اس طرح سلام کریں گے، نیز فرشتے بھی انہیں سلام عرض کریں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan