الكافرون
Al-Kaafiroon
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ
آیت ۱۰۹:۱ کھولیںتم کہہ دو کہ : اے حق کا انکار کرنے والو۔
لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۱۰۹:۲ کھولیںمیں ان چیزوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ
آیت ۱۰۹:۳ کھولیںاور تم اس کی عبادت نہیں کرتے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٞ مَّا عَبَدتُّمۡ
آیت ۱۰۹:۴ کھولیںاور نہ میں (آئندہ) اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم کرتے ہو۔
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ
آیت ۱۰۹:۵ کھولیںاور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ
آیت ۱۰۹:۶ کھولیںتمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔ [1]
- : یہ سورت اس وقت نازل ہوئی تھی جب مکہ مکرمہ کے کچھ سرداروں نے جن میں ولیدبن مغیرہ، عاص بن وائل وغیرہ شامل تھے حضور اقدس ﷺ سے صلح کی یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال آپ ہمارے معبودوں کی عبادت کرلیا کریں تو دوسرے سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کرلیں گے، کچھ اور لوگوں نے اسی قسم کی کچھ اور تجویز بھی پیش کیں جن کا خلاصہ یہی تھا کہ آنحضرت ﷺ کسی نہ کسی طرح ان کافروں کے طریقے پر عبادت کے لئے آمادہ ہوجائیں تو آپس میں صلح ہوسکتی ہے، اس سورت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح فرمادیا کہ کفر اور ایمان کے درمیان اس قسم کی کوئی مصالحت قابل قبول نہیں ہے جس سے حق اور باطل کا امتیاز ختم ہوجائے اور دین برحق میں کفر کی ملاوٹ کردی جائے، ہاں اگر تم حق قبول نہیں کرتے تو تم اپنے دین پر عمل کرو جس کے نتائج تم خود بھگتو گے، اور میں اپنے دین پر عمل کروں گا اور اسکے نتائج کا میں ذمہ دار ہوں، اس سے معلوم ہوا کہ غیر مسلموں سے کوئی ایسی مصالحت جائز نہیں ہے جس میں ان کے دین کے شعائر کو اختیار کرنا پڑے، البتہ اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے امن کا معاہدہ ہوسکتا ہے، جیسا کہ قرآن کریم نے سورة انفال (6۔ 8) میں فرمایا ہے۔