People of Madian-Ica
موضوعات کے نام انگریزی میں ہیں۔
آیات
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
الشعراء ۲۶:۱۷۶ · صفحہ ۳۷۴
كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
الشعراء ۲۶:۱۷۷ · صفحہ ۳۷۴
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟
الشعراء ۲۶:۱۷۸ · صفحہ ۳۷۴
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
الشعراء ۲۶:۱۷۹ · صفحہ ۳۷۴
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.
الشعراء ۲۶:۱۸۰ · صفحہ ۳۷۴
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.
الشعراء ۲۶:۱۸۱ · صفحہ ۳۷۴
۞أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ
ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.[1]
الشعراء ۲۶:۱۸۲ · صفحہ ۳۷۴
وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ
اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.[1]
الشعراء ۲۶:۱۸۳ · صفحہ ۳۷۴
وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو[1] بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.[2]
الشعراء ۲۶:۱۸۴ · صفحہ ۳۷۵
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ
اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.[1]
الشعراء ۲۶:۱۸۵ · صفحہ ۳۷۵
قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.
الشعراء ۲۶:۱۸۶ · صفحہ ۳۷۵
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.[1]
الشعراء ۲۶:۱۸۷ · صفحہ ۳۷۵
فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.[1]
الشعراء ۲۶:۱۸۸ · صفحہ ۳۷۵
قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ
کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.[1]
الشعراء ۲۶:۱۸۹ · صفحہ ۳۷۵
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ
چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا[1] ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.
الشعراء ۲۶:۱۹۰ · صفحہ ۳۷۵
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.
الشعراء ۲۶:۱۹۱ · صفحہ ۳۷۵
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.