التوبة ⁦۹:۸۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۰۰ · پارہ ۱۰

فَإِن رَّجَعَكَ ٱللَّهُ إِلَىٰ طَآئِفَةٖ مِّنۡهُمۡ فَٱسۡتَـٔۡذَنُوكَ لِلۡخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخۡرُجُواْ مَعِيَ أَبَدٗا وَلَن تُقَٰتِلُواْ مَعِيَ عَدُوًّاۖ إِنَّكُمۡ رَضِيتُم بِٱلۡقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٖ فَٱقۡعُدُواْ مَعَ ٱلۡخَٰلِفِينَ

Fa-in rajaAAaka Allahu ila ta-ifatinminhum fasta/thanooka lilkhurooji faqul lantakhrujoo maAAiya abadan walan tuqatiloo maAAiya AAaduwwaninnakum radeetum bilquAAoodi awwala marratin faqAAudoomaAAa alkhalifeen

تراجم

پس اگر اللہ تعالیٰ آپ کو ان کی کسی جماعت[1] کی طرف لوٹا کر واپس لے آئے پھر یہ آپ سے میدان جنگ میں نکلنے کی اجازت طلب کریں[2] تو آپ کہہ دیجئے کہ تم میرے ساتھ ہرگز چل نہیں سکتے اور نہ میرے ساتھ تم دشمنوں سے لڑائی کر سکتے ہو۔ تم نے پہلی مرتبہ ہی بیٹھ رہنے کو پسند کیا تھا[3] پس تم پیچھے ره جانے والوں میں ہی بیٹھے رہو۔[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. منافقین کی جماعت مراد ہے۔ یعنی اگر اللہ تعالٰی آپ کو صحیح سلامت تبوک سے مدینہ واپس لے آئے جہاں یہ پیچھے رہ جانے والے منافقین بھی ہیں۔
  2. یعنی کسی اور جنگ کے لئے، ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کریں۔
  3. یہ آئندہ ساتھ نہ لے جانے کی علت ہے کہ تم پہلی مرتبہ ساتھ نہیں گئے۔ لہذا اب تم اس لائق نہیں کہ تمہیں کسی بھی جنگ میں ساتھ لے جایا جائے۔
  4. یعنی اب تمہاری اوقات یہی ہے کہ تم عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو، جو جنگ میں شرکت کرنے کے بجائے گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں، نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو یہ ہدایت اس لئے دی گئی ہے تاکہ ان کے اس ہم و غم اور حسرت میں اور اضافہ ہو جو انہیں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے تھا۔ (اگر تھا)

(اے پیغمبر) اس کے بعد اگر اللہ تمہیں ان میں سے کسی گروہ کے پاس واپس لے آئے، اور یہ (کسی اور جہاد میں) نکلنے کے لیے تم سے اجازت مانگیں تو ان سے کہہ دینا کہ : اب تم میرے ساتھ کبھی نہیں چل سکو گے، اور میرے ساتھ ملکر کسی دشمن سے کبھی نہیں لڑ سکو گے۔ تم نے پہلی بار بیٹھے رہنے کو پسند کیا تھا، لہذا اب بھی انہی کے ساتھ بیٹھ رہو جن کو (کسی معذوری کی وجہ سے) پیچھے رہنا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنfa-inپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  2. رَّجَعَكَrajaʿakaلوٹا لایا تجھ کو
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. طَآئِفَةٍṭāifatinایک گروہ کے
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طائِفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. فَٱسْتَـْٔذَنُوكَfa-is'tadhanūkaپھر انہوں نے اجازت مانگی آپ سے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    اسْتَأْذَنَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  8. لِلْخُرُوجِlil'khurūjiنکلنے کے لیے
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خُرُوج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  9. فَقُلfaqulپس کہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  10. لَّنlanہرگز نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  11. تَخْرُجُوا۟takhrujūتم نکلو گے
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خَرَجَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. مَعِىَmaʿiyaمیرے ساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  13. أَبَدًاabadanکبھی بھی
    مادہ
    ابد
    اصل لفظ
    أَبَدًا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  14. وَلَنwalanاور ہرگز نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  15. تُقَٰتِلُوا۟tuqātilūتم جنگ کرو گے
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قاتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. مَعِىَmaʿiyaمیرے ساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  17. عَدُوًّاʿaduwwanدشمن کے ساتھ
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. إِنَّكُمْinnakumبیشک تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  19. رَضِيتُمraḍītumراضی ہوگئے تم
    مادہ
    رضو
    اصل لفظ
    رَضِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  20. بِٱلْقُعُودِbil-quʿūdiبیٹھنے پر
    مادہ
    قعد
    اصل لفظ
    قُعُود
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  21. أَوَّلَawwalaپہلی
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    أَوَّل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. مَرَّةٍmarratinبار
    مادہ
    مرر
    اصل لفظ
    مَرَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  23. فَٱقْعُدُوا۟fa-uq'ʿudūپس بیٹھے رہو
    مادہ
    قعد
    اصل لفظ
    قَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  24. مَعَmaʿaساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  25. ٱلْخَٰلِفِينَl-khālifīnaپیچھے رہنے والوں کے
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    خالِف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

مکاروں کی سزا فرمان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تجھے سلامتی کے ساتھ اس غزوے سے واپس مدینے پہنچا دے اور ان میں سے کوئی جماعت تجھ سے کسی اور غزوے میں تیرے ساتھ چلنے کی درخواست کرے تو بطور ان کو سزا دینے کے تو صاف کہہ دینا کہ نہ تو تم میرے ساتھ والوں میں میرے ساتھ چل سکتے ہو نہ تم میری ہمراہی میں دشمنوں سے جنگ کرسکتے ہو۔ تم جب موقعہ پر دغا دے گئے اور پہلی مرتبہ ہی بیٹھ رہے تو اب تیاری کے کیا معنی ؟ پس یہ آیت مثل ( وَنُقَلِّبُ اَفْــــِٕدَتَهُمْ وَاَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهٖٓ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمْ فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ\011\00؀ ) 6 ۔ الانعام :110) کے ہے بدی کا برا بدلہ بدی کے بعد ملتا ہے جیسے کہ نیکی کی جزاء بھی نیکی کے بعد ملتی ہے۔ عمرہ حدیبیہ کے وقت قرآنی نے فرمایا تھا ( سَيَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْــطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُم 15؀) 48 ۔ الفتح :15) یعنی جب تم غنیمتیں لینے چلو گے یہ پیچھے رہ جانے والے لوگ تم سے کہیں گے کہ ہمیں اجازت دو ہم بھی تمہارے ساتھ ہو لیں۔ یہاں فرمایا کہ ان سے کہہ دینا کہ بیٹھ رہنے والوں میں ہی تم بھی رہو۔ جو عورتوں کی طرح گھروں میں گھسے رہتے ہیں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir