التوبة ⁦۹:۸۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۰۰ · پارہ ۱۰

فَلۡيَضۡحَكُواْ قَلِيلٗا وَلۡيَبۡكُواْ كَثِيرٗا جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

Falyadhakoo qaleelan walyabkookatheeran jazaan bima kanoo yaksiboon

تراجم

پس انہیں چاہئے کہ بہت کم ہنسیں اور بہت زیاده روئیں[1] بدلے میں اس کے جو یہ کرتے تھے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قَلِيلا اور كَثِيرًا ٍیا تو مصدریت (یعنی ضِحْكًا قَلِيلا اور بُكَاءً كَثِيرًا) یا ظرفیت یعنی (زَمَانًا قَلِيلا وَزَمَانًا كَثِيرًا) کی بنیاد پر منصوب ہے اور امر کے دونوں صیغے بمعنی خبر ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ہنسیں گے تو تھوڑا اور روئیں گے بہت زیادہ۔

اب یہ لوگ (دنیا میں) تھوڑا بہت ہنس لیں، اور پھر (آخرت میں) خوب روتے رہیں، کیونکہ جو کچھ کمائی یہ کرتے رہے ہیں، اس کا یہی بدلہ ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلْيَضْحَكُوا۟falyaḍḥakūپس چاہیے کہ ہنسیں
    مادہ
    ضحك
    اصل لفظ
    ضَحِكَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. قَلِيلًاqalīlanتھوڑا
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. وَلْيَبْكُوا۟walyabkūاور چاہیے کہ روئیں
    مادہ
    بكي
    اصل لفظ
    بَكَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. كَثِيرًاkathīranزیادہ
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. جَزَآءًۢjazāanبدلہ ہے
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. بِمَاbimāبوجہ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  7. كَانُوا۟kānūوہ تھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. يَكْسِبُونَyaksibūnaکمائی کرکے
    مادہ
    كسب
    اصل لفظ
    كَسَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پس انہیں چاہیے کہ بہت کم ہنسیں اور بہت زیادہ روئیں (١) بدلے میں اس کے جو یہ کرتے تھے۔ ٢٨۔١قلیلا اور کثیرا یا تو مصدریت (یعنی ضحکا اور بکآءاکثیرا یا ظرفیت یعنی (زمانا قلیلا و زمانا کثیرا) کی بنیاد پر منصوب ہے اور امر کے دونوں صیغے بمعنی خبر ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ہنسیں گے تو تھوڑا اور روئیں گے بہت زیادہ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan