التوبة ⁦۹:۷۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۹۹ · پارہ ۱۰

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُم مِّن فَضۡلِهِۦ بَخِلُواْ بِهِۦ وَتَوَلَّواْ وَّهُم مُّعۡرِضُونَ

Falamma atahum min fadlihibakhiloo bihi watawallaw wahum muAAridoon

تراجم

لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کرکے منھ موڑ لیا۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس آیت کو بعض مفسرین نے ایک صحابی حضر ثعلبہ بن حاطب انصاری کے بارے میں قرار دیا ہے لیکن سندا یہ صحیح نہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ اس میں بھی منافقین کا ایک اور کردار بیان کیا گیا ہے۔

لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے، اور منہ موڑ کر چل دیے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت ابو امامہ ؓ کی ایک روایت میں ہے کہ ایک شخص جس کا نام ثعبلہ بن حاطب تھا، آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور درخواست کی کہ آپ میرے لیے مال دار ہونے کی دعا فرمادیں۔ آپ نے شروع میں اسے سمجھایا کہ بہت مال دار ہونا مجھے اپنے لیے بھی پسند نہیں ہے۔ لیکن اس نے بار بار اصرار کیا، اور یہ وعدہ بھی کیا کہ اگر میں مال دار ہوگیا تو ہر حق دار کو اس کا حق پہنچاؤں گا، آپ نے اس موقع پر حکیمانہ جملہ بھی ارشاد فرمایا کہ تھوڑا مال جس کا تم شکر ادا کرسکو اس زیادہ مال سے بہتر ہے جس کا شکر ادا نہ کرسکو۔ اس پر بھی اس کا اصرار جاری رہا تو آنحضرت ﷺ نے دعا فرما دی۔ چنانچہ وہ واقعی مال دار ہوگیا اور اس کے مال مویشی اتنے زیادہ ہوگئے کہ ان کی دیکھ بھال میں نمازیں چھوٹنے لگیں، پھر وہ ان جانوروں کی زیادتی کی وجہ سے مدینہ منورہ سے باہر جا کر رہنے لگا۔ شروع میں جمعہ کے دن مسجد میں آجاتا تھا۔ پھر رفتہ رفتہ جمعہ کو آنا بھی چھوڑ دیا۔ جب آنحضرت ﷺ کی طرف سے لوگ زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے اس کے پاس پہنچے تو اس نے زکوٰۃ پر پھبتیاں کسیں، اور ٹال مٹول کر کے ان حضرات کو واپس بھیج دیا۔ اس آیت میں اس واقعے کی طرف اشارہ ہے (روح المعانی بحوالہ طبرانی و بیہقی)

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّآfalammāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. ءَاتَىٰهُمātāhumاس نے دیا ان کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. فَضْلِهِۦfaḍlihiاپنے فضل سے
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. بَخِلُوا۟bakhilūوہ بخل کرنے لگے
    مادہ
    بخل
    اصل لفظ
    بَخِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بِهِۦbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. وَتَوَلَّوا۟watawallawاور وہ منہ موڑ گئے
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    تَوَلَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. وَّهُمwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  9. مُّعْرِضُونَmuʿ'riḍūnaمنہ موڑنے والے ہیں
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    مُعْرِض
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کر کے منہ موڑ لیا اس آیت کو بعض مفسرین نے ایک صحابی حضر ثعلبہ بن حاطب انصاری کے بارے میں قرار دیا ہے لیکن سندا یہ صحیح نہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ اس میں بھی منافقین کا ایک اور کردار بیان کیا گیا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan