التوبة ۹:۱۲
وَإِن نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُم مِّنۢ بَعۡدِ عَهۡدِهِمۡ وَطَعَنُواْ فِي دِينِكُمۡ فَقَٰتِلُوٓاْ أَئِمَّةَ ٱلۡكُفۡرِ إِنَّهُمۡ لَآ أَيۡمَٰنَ لَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَنتَهُونَ
Wa-in nakathoo aymanahum min baAAdiAAahdihim wataAAanoo fee deenikum faqatilooa-immata alkufri innahum la aymana lahumlaAAallahum yantahoon
تراجم
اگر یہ لوگ عہدوپیمان کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو تم بھی ان سرداران کفر سے بھڑ جاؤ۔ ان کی قسمیں[1] کوئی چیز نہیں، ممکن ہے کہ اس طرح وه بھی باز آجائیں۔
- أَيْمَانٌ، يَمِينٌ کی جمع ہے جس کے معنی قسم کے ہیں۔ ائمہ امام کی جمع ہے۔ مراد پیشوا اور لیڈر ہیں مطلب یہ ہے کہ اگر یہ لوگ عہد توڑ دیں اور دین میں طعن کریں، تو ظاہری طور پر یہ قسمیں بھی کھائیں تو ان قسموں کا کوئی اعتبار نہیں۔ کفر کے ان پیشواؤں سے لڑائی کرو، ممکن ہے اس طرح اپنے کفر سے باز آجائیں۔ اس سے احناف نے استدلال کیا ہے کہ ذمی (اسلامی مملکت میں رہائش پذیر غیر مسلم) اگر نقض عہد نہیں کرتا، البتہ دین اسلام میں طعن کرتا ہے تو اسے قتل نہیں کیا جائے گا کیونکہ قرآن نے اس سے قتال کے لیے دو چیزیں ذکر کی ہیں اس لیے جب تک دونوں چیزوں کا صدور نہیں ہوگا وہ قتال کا مستحق نہیں ہوگا۔ لیکن امام مالک، امام شافعی اور دیگر علماء طعن فی الدین کو نقض عہد بھی قرار دیتے ہیں اس لیے ان کے نزدیک اس میں دونوں ہی چیزیں آجاتی ہیں لہذا اس ذمی کا قتل جائز ہے اسی طرح نقض عہد کی صورت میں بھی قتل جائزہے۔ (فتح القدیر)
اور اگر ان لوگوں نے اپنا عہد دے دینے کے بعد اپنی قسمیں توڑ ڈالی ہوں اور تمہارے دین کو طعنے دئیے ہوں، تو ایسے کفر کے سربراہوں سے اس نیت سے جنگ کرو کہ وہ باز آجائیں۔ [1] کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کی قسموں کی کوئی حقیقت نہیں۔
- ۔ پچھلی آیت کی روشنی میں قسمیں توڑنے سے مراد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ایمان لانے کے بعد مرتد ہوجائیں، جیسا کہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد بعض قبائل مرتد ہوئے، اور حضرت صدیق اکبر ؓ نے ان سے جہاد کیا اور یہ بھی مطلب ہوسکتا ہے کہ جن لوگوں سے تمہارا معاہدہ تھا اور وہ پہلے ہی عہد توڑ چکے یا جن سے معاہدہ نو مہینے تک باقی ہے وہ اس دوران معاہدہ توڑیں، ان سے جہاد کرو اور یہ جو فرمایا گیا ہے کہ اس نیت سے جنگ کرو کہ وہ باز آجائیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری طرف سے جنگ کا مقصد ملک گیری کے بجائے یہ ہونا چاہیے کہ تمہارا دشمن اپنے کفر اور ظلم سے باز آجائے۔
لفظ بہ لفظ
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- نَّكَثُوٓا۟nakathūوہ توڑ دیں
- مادہ
- نكث
- اصل لفظ
- نَكَثَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَيْمَٰنَهُمaymānahumاپنی قسمیں
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِّنۢminafterمطلب (انگریزی میں)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- بَعْدِbaʿdiبعد
- مادہ
- بعد
- اصل لفظ
- بَعْد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَهْدِهِمْʿahdihimاپنے عہد کرنے کے
- مادہ
- عهد
- اصل لفظ
- عَهْد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَطَعَنُوا۟waṭaʿanūاور طعنہ دیں۔ عیب نکالیں
- مادہ
- طعن
- اصل لفظ
- طَعَنُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دِينِكُمْdīnikumتمہارے دین (میں)
- مادہ
- دين
- اصل لفظ
- دِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَقَٰتِلُوٓا۟faqātilūتو جنگ کرو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قاتَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَئِمَّةَa-immataاماموں سے
- مادہ
- امم
- اصل لفظ
- إِمام
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْكُفْرِl-kuf'riکفر کے
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كُفْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- إِنَّهُمْinnahumبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَآlāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- أَيْمَٰنَaymānaکوئی عہد
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَهُمْlahumان کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- لَعَلَّهُمْlaʿallahumشاید کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَعَلّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- يَنتَهُونَyantahūnaوہ رک جائیں
- مادہ
- نهي
- اصل لفظ
- انتَهَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
وعدہ خلاف قوم کو دندان شکن جواب دو اگر یہ مشرک اپنی قسموں کو توڑ کر وعدہ خلافی اور عہد شکنی کریں اور تمہارے دین پر اعتراض کرنے لگیں تو تم ان کے کفر کے سروں کو توڑ مروڑ دو ۔ اسی لیے علماء نے کہا ہے کہ جو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گالیاں دے، دین میں عیب جوئی کرے، اس کا ذکر اہانت کے ساتھ کرے اسے قتل کردیا جائے۔ ان کی قسمیں محض بےاعتبار ہیں۔ یہی طریقہ ان کے کفر وعناد سے روکنے کا ہے۔ ابو جہل، عتبہ، شیبہ امیہ وغیرہ یہ سب سردارن کفر تھے۔ ایک خارجی نے حضرت سعد بن وقاص کو کہا کہ یہ کفر کے پیشواؤں میں سے ایک ہے آپ نے فرمایا تو جھوٹا ہے میں تو ان میں سے ہوں جنہوں نے کفر کے پیشواؤں کو قتل کیا تھا۔ حضرت حذیفہ (رض) فرماتے ہیں۔ اس آیت والے اس کے بعد قتل نہیں کئے گئے۔ حضرت علی (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ صحیح یہ ہے کہ آیت عام ہے گو سبب نزول کے اعتبار سے اس سے مراد مشرکین قریش ہیں لیکن حکماً یہ انہیں اور سب کو شامل ہے واللہ اعلم۔ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے شام کی طرف لشکر بھیجا تو ان سے فرمایا کہ تمہیں ان میں کچھ لوگ ایسے ملیں گے جن کی چندھیا منڈی ہوئی ہوگی تو تم اس شیطانی بیٹھک کو تلوار سے دو ٹکڑے کردینا واللہ ان میں سے ایک کا قتل دوسرے ستر لوگوں کے قتل سے بھی مجھے زیادہ پسند ہے اسلیے کہ فرمان الٰہی ہے کفر کے اماموں کو قتل کرو (ابن ابی حاتم)
Urdu - Tafsir Ibn Kathir