التوبة ۹:۱۱۱
۞إِنَّ ٱللَّهَ ٱشۡتَرَىٰ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ أَنفُسَهُمۡ وَأَمۡوَٰلَهُم بِأَنَّ لَهُمُ ٱلۡجَنَّةَۚ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيَقۡتُلُونَ وَيُقۡتَلُونَۖ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقّٗا فِي ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَٱلۡإِنجِيلِ وَٱلۡقُرۡءَانِۚ وَمَنۡ أَوۡفَىٰ بِعَهۡدِهِۦ مِنَ ٱللَّهِۚ فَٱسۡتَبۡشِرُواْ بِبَيۡعِكُمُ ٱلَّذِي بَايَعۡتُم بِهِۦۚ وَذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
Inna Allaha ishtara minaalmu/mineena anfusahum waamwalahum bi-anna lahumualjannata yuqatiloona fee sabeeli Allahifayaqtuloona wayuqtaloona waAAdan AAalayhi haqqan fee attawratiwal-injeeli walqur-ani waman awfabiAAahdihi mina Allahi fastabshiroo bibayAAikumuallathee bayaAAtum bihi wathalika huwaalfawzu alAAatheem
تراجم
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے ان کی جانوں کو اور ان کے مالوں کو اس بات کے عوض میں خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی[1] ۔ وه لوگ اللہ کی راه میں لڑتے ہیں جس میں قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں، اس پر سچا وعده کیا گیا ہے تورات میں اور انجیل میں اور قرآن میں اور اللہ سے زیاده اپنے عہد کو کون پورا کرنے واﻻ ہے[2]، تو تم لوگ اپنی اس بیع پر جس کا تم نے معاملہ ٹھہرایا ہے خوشی مناؤ[3]،اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
- یہ اللہ کے ایک خاص فضل و کرم کا بیان ہے کہ اس نے مومنوں کو، ان کی جان و مال کے عوض، جو انہوں نے اللہ کی راہ میں خرچ کیے، جنت عطا فرما دی، جب کہ یہ جان و مال بھی اسی کا عطیہ ہے۔ پھر قیمت اور معاوضہ بھی جو عطا کیا یعنی جنت وہ نہایت ہی بیش قیمت ہے۔
- یہ اسی سودے کی تاکید ہے کہ اللہ تعالٰی نے سچا وعدہ پچھلی کتابوں میں بھی اور قرآن میں بھی کیا ہے۔ اور اللہ سے زیادہ عہد کو پورا کرنے والا کون ہو سکتا ہے۔
- یہ مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے لیکن یہ خوشی اسی وقت منائی جاسکتی ہے جب مسلمان کو بھی یہ سودا منظور ہو۔ یعنی اللہ کی راہ میں جان و مال کی قربانی سے انہیں دریغ نہ ہو۔
واقعہ یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بات کے بدلے خرید لیے ہیں کہ جنت انہی کی ہے۔ وہ اللہ کے راستے میں جنگ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں مارتے بھی ہیں، اور مرتے بھی ہیں۔ یہ ایک سچا وعدہ ہے جس کی ذمہ داری اللہ نے تورات اور انجیل میں بھی لی ہے، اور قرآن میں بھی۔ اور کون ہے جو اللہ سے زیادہ اپنے عہد کو پورا کرنے والا ہو ؟ لہذا اپنے اس سودے پر خوشی مناؤ جو تم نے اللہ سے کرلیا ہے۔ اور یہی بڑی زبردست کامیابی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ نے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ٱشْتَرَىٰish'tarāخرید لیں
- مادہ
- شري
- اصل لفظ
- اشْتَرَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومنوں
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَنفُسَهُمْanfusahumان کی جانیں۔ ان کے نفس
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَأَمْوَٰلَهُمwa-amwālahumاور ان کے مال
- مادہ
- مول
- اصل لفظ
- مال
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- بِأَنَّbi-annaکیونکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ نصب
- لَهُمُlahumuان کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ٱلْجَنَّةَl-janataجنت ہے
- مادہ
- جنن
- اصل لفظ
- جَنَّة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسمِ علم
- يُقَٰتِلُونَyuqātilūnaوہ جنگ کرتے ہیں
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قاتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- سَبِيلِsabīliراستے
- مادہ
- سبل
- اصل لفظ
- سَبِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- فَيَقْتُلُونَfayaqtulūnaپھر وہ مارتے ہیں
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- وَيُقْتَلُونَwayuq'talūnaاور مارے جاتے ہیں
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- وَعْدًاwaʿdanوعدہ ہے
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- وَعْد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَلَيْهِʿalayhiاس کے ذمہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- حَقًّاḥaqqanسچا
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلتَّوْرَىٰةِl-tawrātiتورات
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- تَوْراة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسمِ علم
- وَٱلْإِنجِيلِwal-injīliاور انجیل میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنجِيل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسمِ علم
- وَٱلْقُرْءَانِwal-qur'āniاور قرآن میں
- مادہ
- قرا
- اصل لفظ
- قُرْءان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسمِ علم
- وَمَنْwamanاور کون
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- أَوْفَىٰawfāزیادہ پورا کرنے والا ہے
- مادہ
- وفي
- اصل لفظ
- أَوْفَى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بِعَهْدِهِۦbiʿahdihiاپنے عہد کو
- مادہ
- عهد
- اصل لفظ
- عَهْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- مِنَminaمقابلے میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- فَٱسْتَبْشِرُوا۟fa-is'tabshirūپس خوشیاں مناؤ
- مادہ
- بشر
- اصل لفظ
- يَسْتَبْشِرُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِبَيْعِكُمُbibayʿikumuاپنے سودے پر
- مادہ
- بيع
- اصل لفظ
- بَيْع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلَّذِىalladhīوہ جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- بَايَعْتُمbāyaʿtumسودا کیا تم نے ساتھ
- مادہ
- بيع
- اصل لفظ
- بايَعْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِهِۦbihiاس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَذَٰلِكَwadhālikaاور یہی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- هُوَhuwaوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- ٱلْفَوْزُl-fawzuکامیابی ہے
- مادہ
- فوز
- اصل لفظ
- فَوْز
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْعَظِيمُl-ʿaẓīmuبڑی
- مادہ
- عظم
- اصل لفظ
- عَظِيم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
مجاہدین کے لئے استثنائی انعامات اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ مومن بندے جب راہ حق میں اپنے مال اور اپنی جانیں دیں۔ اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اپنے فضل و کرم اور لطف و رحم سے انہیں جنت عطا فرمائے گا۔ بندہ اپنی چیز جو درحقیقت اللہ تعالیٰ کی ہی ہے اس کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو اس کی اطاعت گذاری سے مالک الملک خوش ہو کر اس پر اپنا اور فضل کرتا ہے سبحان اللہ کتنی زبردست اور گراں قیمت پروردگار کیسی حقیر چیز پر دیتا ہے۔ دراصل ہر مسلمان اللہ سے یہ سودا کرچکا ہے۔ اسے اختیار ہے کہ وہ اسے پورا کرے یا یونہی اپنی گردن میں لٹکائے ہوئے دنیا سے اٹھ جائے۔ اسی لئے مجاہدین جب جہاد کے لئے جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اسنے اللہ تعالیٰ سے بیوپار کیا۔ یعنی وہ خریدو فروخت جسے وہ پہلے سے کرچکا تھا اس نے پوری کی۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) نے لیلۃ العقبہ میں بیعت کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کے لئے اور اپنے لئے جو چاہیں شرط منوالیں۔ آپ نے فرمایا میں اپنے رب کے لئے تم سے یہ شرط قبول کراتا ہوں کہ اسی کی عبادت کرنا، اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرنا۔ اور اپنے لئے تم سے اس بات کی پابندی کراتا ہوں کہ جس طرح اپنی جان ومال کی حفاظت کرتے ہو میری بھی حفاظت کرنا۔ حضرت عبداللہ (رض) نے پوچھا جب ہم یونہی کریں تو ہمیں کیا ملے گا ؟ آپ نے فرمایا جنت ! یہ سنتے ہی خوشی سے کہنے لگا واللہ اس سودے میں تو ہم بہت ہی نفع میں رہیں گے۔ بس اب پختہ بات ہے نہ ہم اسے توڑیں گے نہ توڑنے کی درخواست کریں گے پس یہ آیت نازل ہوئی یہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں، نہ اس کی پرواہ ہوتی ہے کہ ہم مارے جائیں گے نہ اللہ کے دشمنوں پر وار کرنے میں انہیں تامل ہوتا ہے، مرتے ہیں اور مارتے ہیں۔ ایسوں کے لئے یقینا جنت واجب ہے۔ بخاری مسلم کی حدیث میں ہے کہ جو شخص اللہ کی راہ میں نکل کھڑا ہو جہاد کے لئے، رسولوں کی سچائی مان کر، اسے یا تو فوت کر کے بہشت بریں میں اللہ تبارک و تعالیٰ لے جاتا ہے یا پورے پورے اجر اور بہترین غنیمت کے ساتھ واپس اسے لوٹاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بات اپنے ذمے ضروری کرلی ہے اور اپنے رسولوں پر اپنی بہترین کتابوں میں نازل بھی فرمائی ہے۔ حضرت موسیٰ پر اتری ہوئی تورات میں، حضرت عیسیٰ پر اتری ہوئی انجیل میں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اترے ہوئے قرآن میں اللہ کا یہ وعدہ موجود ہے۔ صلوات اللہ وسلامہ علیہم اجمعین۔ اللہ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ اللہ سے زیادہ وعدوں کا پورا کرنے والا اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ نہ اس سے زیادہ سچائی کسی کی باتوں میں ہوتی ہے۔ جس نے اس خریدو فروخت کو پورا کیا اس کے لئے خوشی ہے اور مبارکباد ہے، وہ کامیاب ہے اور جنتوں کی ابدی نعمتوں کا مالک ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir