Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الغاشية ۸۸:۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ
آیت ۸۸:۱ کھولیںکیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟ [1]
سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :1
مراد ہے قیامت، یعنی وہ آفت جو سارے جہاں پر چھا جائے گی۔ اس مقام پر یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ یہاں بحیثیت مجموعی پورے عالم آخرت کا ذکر ہو رہا ہے جو نظام عالم کے درہم برہم ہونے سے شروع ہو کر تمام انسانوں کے دوبارہ اٹھنے اور اللہ تعالیٰ کی عدالت سے جزا و سزا پانے تک تمام مراحل پر حاوی ہے۔