Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإنشقاق ۸۴:۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
آیت ۸۴:۵ کھولیںاور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اپنے ربّ کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے ( کہ اس کی تعمیل کرے)۔[4]
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :4
یہ صراحت نہیں کی گئی کہ جب یہ اور یہ واقعات ہوں گے تو کیا ہوگا، کیونکہ بعد کا یہ مضمون اس کو آپ سے آپ ظاہر کردیتا ہے کہ اسے انسان تو اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے اس کے سامنے حاضر ہونے والا ہے، تیرا نامہ اعمال تجھے دیا جانے والا ہے، اور جیسا تیرا نامہ اعمال ہوگا اس کے مطابق تجھے جزا یا سزا ملنے والی ہے۔