Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإنشقاق ۸۴:۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ
آیت ۸۴:۶ کھولیںاے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے انسان، تُو کشاں کشاں اپنے ربّ کی طرف چلا جا رہا ہے [5] اور اُس سے ملنے والا ہے
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :5
یعنی وہ ساری تگ و دو اور دوڑ دھوپ جو تو دنیا میں کر رہا ہے، اس کے متعلق چاہے تو یہی سمجھتا رہے کہ یہ صرف دنیا کی زندگی تک ہے اور دنیوی اغراض کے لیے ہے، لیکن در حقیقت تو شعوری یا غیر شعوری طور پر جا رہا ہے اپنے رب کی طرف اور آخر کار وہیں تجھے پہنچ کر رہنا ہے۔