الأنفال ⁦۸:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۷۷ · پارہ ۹

وَإِذۡ يَعِدُكُمُ ٱللَّهُ إِحۡدَى ٱلطَّآئِفَتَيۡنِ أَنَّهَا لَكُمۡ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيۡرَ ذَاتِ ٱلشَّوۡكَةِ تَكُونُ لَكُمۡ وَيُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُحِقَّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَٰتِهِۦ وَيَقۡطَعَ دَابِرَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

Wa-ith yaAAidukumu Allahu ihdaatta-ifatayni annaha lakum watawaddoonaanna ghayra thati ashshawkati takoonu lakumwayureedu Allahu an yuhiqqa alhaqqa bikalimatihiwayaqtaAAa dabira alkafireen

تراجم

اور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعده کرتا تھا کہ وه تمہارے ہاتھ آجائے گی[1] اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے[2] اور اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ﺛابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یا تو تجارتی قافلہ تمہیں مل جائے گا، جس سے تمہیں بغیر لڑائی کے وافر مال واسباب مل جائے گا، بصورت دیگر لشکر قریش سے تمہارا مقابلہ ہوگا اور تمہیں غلبہ ہوگا اور مال غنیمت ملے گا۔
  2. یعنی تجارتی قافلہ، تاکہ بغیر لڑے مال ہاتھ آجائے۔

اور وہ وقت یاد کرو جب اللہ تم سے یہ وعدہ کر رہا تھا کہ دو گروہوں میں سے کوئی ایک تمہارا ہوگا، اور تمہاری خواہش تھی کہ جس گروہ میں (خطرے کا) کوئی کانٹا نہیں تھا، وہ تمہیں ملے [1] اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے احکام سے حق کو حق کر دکھائے، اور کافروں کی جڑ کاٹ ڈالے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد ابو سفیان کا قافلہ ہے اور ”کانٹے“ سے مراد خطرہ ہے۔ قافلے میں مسلح افراد کی تعداد کل چالیس تھی۔ لہذا اس پر حملہ کرنے میں کوئی بڑا خطرہ نہیں تھا۔ لہذا طبعی طور پر اس پر حملہ کرنا آسان تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. يَعِدُكُمُyaʿidukumuوعدہ کررہا تھا تم سے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. إِحْدَىiḥ'dāایک کا
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    إِحْدَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلطَّآئِفَتَيْنِl-ṭāifatayniدو گروہوں میں سے
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طائِفَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. أَنَّهَاannahāبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  7. لَكُمْlakumتمہارے لیے ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. وَتَوَدُّونَwatawaddūnaاور تم چاہتے تھے
    مادہ
    ودد
    اصل لفظ
    وَدَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. أَنَّannaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  10. غَيْرَghayraبغیر
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. ذَاتِdhātiوالے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. ٱلشَّوْكَةِl-shawkatiہتھیار (والے)
    مادہ
    شوك
    اصل لفظ
    شَوْكَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. تَكُونُtakūnuہوں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  14. لَكُمْlakumتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  15. وَيُرِيدُwayurīduاور چاہتا تھا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  16. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  17. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  18. يُحِقَّyuḥiqqaثابت کردے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    يُحِقَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  19. ٱلْحَقَّl-ḥaqaحق کو
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  20. بِكَلِمَٰتِهِۦbikalimātihiاپنے کلمات کے ساتھ۔ اپنے ارشادات کے ساتھ
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلِمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  21. وَيَقْطَعَwayaqṭaʿaاور کاٹ ڈالے
    مادہ
    قطع
    اصل لفظ
    قُطِعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  22. دَابِرَdābiraجڑ
    مادہ
    دبر
    اصل لفظ
    دابِر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  23. ٱلْكَٰفِرِينَl-kāfirīnaکافروں کی
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتا تھا کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی (١) اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے (٢) اور اللہ تعالٰی کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ثابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے۔ ٧۔١ یعنی یا تو تجارتی قافلہ تمہیں مل جائے گا، جس سے تمہیں بغیر لڑائی کے وافر مال و اسباب مل جائے گا، بصورت دیگر لشکر قریش سے تمہارا مقا لہ ہوگا اور تمہیں غلبہ ہوگا اور مال غنیمت ملے گا۔ ٧۔٢ یعنی تجارتی قافلہ سے بغیر لڑے مال ہاتھ آجائے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan