الأنفال ⁦۸:۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۸۳ · پارہ ۱۰

وَإِذۡ زَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ ٱلۡيَوۡمَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَإِنِّي جَارٞ لَّكُمۡۖ فَلَمَّا تَرَآءَتِ ٱلۡفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّنكُمۡ إِنِّيٓ أَرَىٰ مَا لَا تَرَوۡنَ إِنِّيٓ أَخَافُ ٱللَّهَۚ وَٱللَّهُ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ

Wa-ith zayyana lahumu ashshaytanuaAAmalahum waqala la ghaliba lakumualyawma mina annasi wa-innee jarun lakumfalamma taraati alfi-atani nakasaAAala AAaqibayhi waqala innee baree-on minkum inneeara ma la tarawna innee akhafu Allahawallahu shadeedu alAAiqab

تراجم

جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوں میں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا، میں خود بھی تمہارا حمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تم سے بری ہوں۔ میں وه دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے[1] ۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں[2]، اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب واﻻ ہے۔[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مشرکین جب مکہ سے روانہ ہوئے تو انہیں اپنے حریف قبیلے بنی بکر بن کنانہ سے اندیشہ تھا کہ وہ پیچھے سے انہیں نقصان نہ پہنچائے، چنانچہ شیطان سراقہ بن مالک کی صورت بنا کر آیا، جو بنی بکر بن کنانہ کے ایک سردار تھے، اور کہا انہیں نہ صرف فتح وغلبہ کی بشارت دی بلکہ اپنی حمایت کا بھی پورا پورا یقین دلایا۔ لیکن جب ملائکہ کی صورت میں امداد الٰہی اسے نظر آئی تو ایڑیوں کے بل بھاگ کھڑا ہوا۔
  2. اللہ کا خوف تو اس کے دل میں کیا ہونا تھا؟ تاہم اسے یقین ہو گیا تھا کہ مسلمانوں کو اللہ کی خاص مدد حاصل ہے۔ مشرکین ان کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔
  3. ممکن ہے یہ شیطان کے کلام کا حصہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے جملہ مستانفہ ہو۔

اور وہ وقت (بھی قابل ذکر ہے) جب شیطان نے ان (کافروں) کو یہ سمجھایا تھا کہ ان کے اعمال بڑے خوشنما ہیں اور یہ کہا تھا کہ : آج انسانوں میں کوئی نہیں ہے جو تم پر غالب آسکے، اور میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا، [1] مجھے جو کچھ نظر آرہا ہے وہ تمہیں نظر نہیں آرہا۔ مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : شیطان کی طرف سے یہ یقین دہانی اس طرح بھی ہوسکتی ہے کہ اس نے مشرکین کے دل میں یہ خیال ڈالا ہو، لیکن اگلے جملے میں جو واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے اس سے ظاہر یہی ہے کہ اس نے کسی انسانی شکل میں آکر مشرکین کو اکسایا تھا ؛ چنانچہ حافظ ابن جریر ؒ وغیرہ نے یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ جب مشرکین مکہ جنگ کے ارادے سے روانہ ہونے لگے تو انہیں یہ خطرہ لاحق ہوا کہ انکے پیچھے ان کے گھروں پر قبیلہ بکر کے لوگ حملہ نہ کردیں جن سے ان کی پرانی دشمنی چلی آتی تھی، اس موقع پر شیطان اس قبیلے کے ایک سردار سراقہ کے روپ میں ان کے سامنے آیا اور اس نے اطمینان دلایا کہ تمہارے لشکر کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ کوئی تم پر غالب نہیں آسکے گا، اور دوسرے یہ کہ تم ہمارے قبیلے کی طرف سے بےفکر رہو میں خود تمہارا محافظ ہوں، اور تمہارے ساتھ چلوں گا، مشرکین مکہ اس کی بات پر مطمئن ہوگئے، لیکن جب بدر کے میدان میں فرشتوں کا لشکر سامنے آیا تو شیطان جو سراقہ کی شکل میں ان کے ساتھ تھا یہ کہہ کر بھاگ کھڑا ہوا کہ میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا اور مجھے وہ فوج نظر آرہی ہے جو تم نہیں دیکھ سکتے، بعد میں جب مشرکین کا لشکر شکست کھاکر مکہ مکرمہ لوٹا تو انہوں نے سراقہ سے شکایت کی کہ تم نے ہمیں بڑا دھوکہ دیا، سراقہ نے جواب میں کہا کہ مجھے تو اس قصے کا ذرا بھی پتہ نہیں اور نہ میں نے ایسی کوئی بات کہی تھی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. زَيَّنَzayyanaخوبصورت بنادیا
    مادہ
    زين
    اصل لفظ
    زَيَّنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. لَهُمُlahumuان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلشَّيْطَٰنُl-shayṭānuشیطان نے
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  5. أَعْمَٰلَهُمْaʿmālahumان کے اعمال کو
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمَل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَقَالَwaqālaاور کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  8. غَالِبَghālibaکوئی غالب آنے والا
    مادہ
    غلب
    اصل لفظ
    غالِب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. لَكُمُlakumuتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. ٱلْيَوْمَl-yawmaآج کے دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · ظرفِ زمان
  11. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں میں سے
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. وَإِنِّىwa-innīاور بیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  14. جَارٌjārunہمسایہ ہوں
    مادہ
    جور
    اصل لفظ
    جار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. لَّكُمْlakumتمہارا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. فَلَمَّاfalammāتو جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  17. تَرَآءَتِtarāatiآمنے سامنے ہوئے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    تَراءَتِ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  18. ٱلْفِئَتَانِl-fi-atāniدو گروہ
    مادہ
    فاي
    اصل لفظ
    فِئَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  19. نَكَصَnakaṣaالٹے پاؤ بھاگا۔ پلٹ گیا
    مادہ
    نكص
    اصل لفظ
    نَكَصَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  20. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  21. عَقِبَيْهِʿaqibayhiاپنی دونوں ایڑیوں پر
    مادہ
    عقب
    اصل لفظ
    عَقِب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  22. وَقَالَwaqālaاس نے کہا۔ بولا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  23. إِنِّىinnīبیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  24. بَرِىٓءٌbarīonبری الذمہ ہوں
    مادہ
    برا
    اصل لفظ
    بَرِيء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  25. مِّنكُمْminkumتم سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  26. إِنِّىٓinnīبیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  27. أَرَىٰarāمیں دیکھتا ہوں
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  28. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  29. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  30. تَرَوْنَtarawnaتم دیکھتے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  31. إِنِّىٓinnīبیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  32. أَخَافُakhāfuمیں ڈرتا ہوں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  33. ٱللَّهَl-lahaاللہ سے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  34. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ علم
  35. شَدِيدُshadīduسخت
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    شَدِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  36. ٱلْعِقَابِl-ʿiqābiسزا دینے والا ہے
    مادہ
    عقب
    اصل لفظ
    عِقاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا میں خود بھی تمہاراحمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تم سے بری ہوں۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے (۱) میں اللہ سے ڈرتا ہوں (۲) اور اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے (۳)۔ ٤٨۔١ مشرکین جب مکہ سے روانہ ہوئے تو انہیں اپنے حریف قبیلے بنی بکر بن کنانہ سے اندیشہ تھا کہ وہ پیچھے سے انہیں نقصان نہ پہنچائے چنانچہ شیطان سراقہ بن مالک کی صورت بنا کر آیا، جو بنی بکر بن کنانہ کے ایک سردار تھے، اور انہیں نہ صرف فتح و غلبہ کی بشارت دی بلکہ اپنی حمایت کا بھی پورا یقین دلایا۔ لیکن جب ملائکہ کی صورت میں امداد الٰہی اسے نظر آئی تو ایڑیوں کے بل بھاگ کھڑا ہوا۔ ٤٨۔٢ اللہ کا خوف تو اس کے دل میں کیا ہونا تھا؟ تاہم اسے یقین ہوگیا تھا کہ مسلمانوں کو اللہ کی خاص مدد حاصل ہے مشرکین ان کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ ٤٨۔٣ ممکن ہے یہ شیطان کے کلام کا حصہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کی طرف سے جملہ مستانفہ ہو۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan