الانسان ⁦۷۶:۱۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۹ · پارہ ۲۹

وَيُسۡقَوۡنَ فِيهَا كَأۡسٗا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

Wayusqawna feeha ka/san kanamizajuha zanjabeela

تراجم

اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. زَنْجَبِیْل (سونٹھ، خشک ادرک) کو کہتے ہیں۔ یہ گرم ہوتی ہے اس کی آمیزش سے ایک خوشگوار تلخی پیدا ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں عربوں کی یہ مرغوب چیز ہے۔ چنانچہ ان کے قہوہ میں بھی زنجبیل شامل ہوتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جنت میں ایک وہ شراب ہوگی جو ٹھنڈی ہوگی جس میں کافور کی آمیزش ہوگی اور دوسری شراب گرم، جس میں زنجبیل کی ملاوٹ ہوگی۔

اور وہاں ان کو ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ ملا ہوا ہوگا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيُسْقَوْنَwayus'qawnaاور وہ پلائے جائیں گے
    مادہ
    سقي
    اصل لفظ
    أَسْقَيْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. كَأْسًاkasanایک جام
    مادہ
    كاس
    اصل لفظ
    كَأْس
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. كَانَkānaہوگی اس میں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. مِزَاجُهَاmizājuhāآمیزش۔ ملاوٹ
    مادہ
    مزج
    اصل لفظ
    مِزاج
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. زَنجَبِيلًاzanjabīlanزنجیل کی۔ سونٹھ کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    زَنجَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور انہیں وہاں وہ جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی (١) ١٧۔١ زَ نْجَبِیْل (سونٹھ، خشک ادرک) کو کہتے ہیں۔ یہ گرم ہوتی ہے اس کی آمیزش سے ایک خوشگوار تلخی پیدا ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں عربوں کی یہ مرغوب چیز ہے۔ چنانچہ ان کے قہوہ میں بھی زنجبیل شامل ہوتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جنت میں ایک وہ شراب ہوگی جو ٹھنڈی ہوگی جس میں کافور کی آمیزش ہوگی اور دوسری شراب گرم، جس میں زنجبیل کی ملاوٹ ہوگی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan