الانسان ⁦۷۶:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۹ · پارہ ۲۹

قَوَارِيرَاْ مِن فِضَّةٖ قَدَّرُوهَا تَقۡدِيرٗا

Qawareera min fiddatinqaddarooha taqdeera

تراجم

شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi

شیشے بھی چاندی کے [1] جنہیں بھرنے والوں نے توازن کے ساتھ بھرا ہوگا

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ جنت کی ایک عجیب خصوصیت بیان فرمائی گئی ہے کہ عام طور سے چاندی شفاف نہیں ہوتی، اس لیے چاندی کا برتن شیشے کی طرح شفاف نہیں ہوسکتا، لیکن وہاں کے یہ گلاس چاندی کے ہونے کے باوجود شیشے کی طرح شفاف ہوں گے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَوَارِيرَا۟qawārīrāشیشے کے
    مادہ
    قرر
    اصل لفظ
    قَوارِيرا
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. مِنminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. فِضَّةٍfiḍḍatinچاندی
    مادہ
    فضض
    اصل لفظ
    فِضَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. قَدَّرُوهَاqaddarūhāاندازے سے بھرا ہوگا ان کو
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  5. تَقْدِيرًاtaqdīranاندازے کے ساتھ
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    تَقْدِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

شیشے بھی چاندی کے (١) جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا (٢) ١٦۔١ یعنی یہ برتن اور آب خورے چاندی اور شیشے سے بنے ہونگے، نہایت نفیس اور نازک۔ ١٦۔٢ یعنی ان میں شراب ایسے اندازے سے ڈالی گئی ہوگی کہ جس سے وہ سیراب بھی ہو جائیں، تشنگی محسوس نہ کریں اور برتنوں اور جاموں میں بھی زائد نہ بچی رہے۔ مہمان نوازی کے اس طریقے میں بھی مہمانوں کی عزت افزائی ہی کا اہتمام ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan