الانسان ۷۶:۱۱
فَوَقَىٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمِ وَلَقَّىٰهُمۡ نَضۡرَةٗ وَسُرُورٗا
Fawaqahumu Allahu sharra thalikaalyawmi walaqqahum nadratan wasuroora
تراجم
پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا[1] اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی.[2]
- جیسا کہ وہ اس کے شر سے ڈرتے تھے اور اس سے بچنے کے لئے اللہ کی اطاعت کرتے تھے۔
- تازگی چہروں پر ہوگی اور خوشی دلوں میں، جب انسان کا دل مسرت سے لبریز ہوتا ہے تو اس کا چہرہ بھی مسرت سے گلنار ہو جاتا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کے بارے میں آتا ہے کہ جب آپ (صلى الله عليه وسلم) خوش ہوتے تو آپ کا چہرۂ مبارک اس طرح روشن ہوتا گویا چاند کا ٹکڑا ہے۔ (البخاری، کتاب المغازی، باب غزوة تبوک، مسلم، کتاب التوبة)
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو اس دن کے برے اثرات سے بچا لے گا، اور ان کو شادابی اور سرور سے نوازے گا۔
لفظ بہ لفظ
- فَوَقَىٰهُمُfawaqāhumuپس بچالے گا ان کو
- مادہ
- وقي
- اصل لفظ
- وَقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- شَرَّsharraشر سے۔ تکلیف سے
- مادہ
- شرر
- اصل لفظ
- شَرّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ذَٰلِكَdhālikaکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- ٱلْيَوْمِl-yawmiاس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَلَقَّىٰهُمْwalaqqāhumاور عطا کرے گا ان کو
- مادہ
- لقي
- اصل لفظ
- لَقَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- نَضْرَةًnaḍratanتازگی
- مادہ
- نضر
- اصل لفظ
- نَضْرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَسُرُورًاwasurūranاور خوشی
- مادہ
- سرر
- اصل لفظ
- سُرُور
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
تفسیر
پس انہیں اللہ تعالٰی نے اس دن کی برائی سے بچا لیا (١) اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی۔ (۲) ١١۔١ جیسا کہ وہ اس کے شر سے ڈرتے تھے اور اس سے بچنے کے لئے اللہ کی اطاعت کرتے تھے۔ ۱۱۔۲تازگی چہروں پر ہوگی اور خوشی دلوں میں، جب انسان کا دل مسرت سے لبریز ہوتا ہے تو اس کا چہرہ بھی مسرت سے گلنار ہو جاتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan