الجن ⁦۷۲:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۳ · پارہ ۲۹

إِلَّا مَنِ ٱرۡتَضَىٰ مِن رَّسُولٖ فَإِنَّهُۥ يَسۡلُكُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ رَصَدٗا

Illa mani irtada min rasoolinfa-innahu yasluku min bayni yadayhi wamin khalfihi rasada

تراجم

سوائے اس پیغمبر کے جسے وه پسند کرلے[1] لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کردیتا ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اپنے پیغمبر کو بعض امور غیب سے مطلع کر دیا جاتا ہے جن کا تعلق یا تو اس کے فرائض رسالت سے ہوتا ہے یا وہ اس کی رسالت کی صداقت کی دلیل ہوتے ہیں اور ظاہر بات ہے کہ اللہ کے مطلع کرنے سے پیغمبر عالم الغیب نہیں ہو سکتا۔کیونکہ پیغمبر بھی اگر عالم الغیب ہو تو پھر اللہ کی طرف سے غیب کے اظہار کا کوئی مطلب ہی نہیں اس لئے عالم الغیب صرف اللہ ہی کی ذات ہے جیسا کہ یہاں بھی اس کی صراحت فرمائی گئی ہے۔
  2. یعنی نزول وحی کے وقت پیغمبر کے آگے پیچھے فرشتے ہوتے ہیں اور شیاطین اور جنات کو وحی کی باتیں سننے نہیں دیتے۔

سوائے کسی پیغبر کے جسے اس نے (اس کام کے لیے) پسند فرما لیا ہو۔ [1] ایسی صورت میں وہ اس پیغمبر کے آگے اور پیچھے کچھ محافظ لگا دیتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عالم الغیب نہیں ہے، البتہ وہ اپنے جس پیغمبر کو چاہتا ہے، وحی کے ذریعے غیب کی خبریں پہنچا دیتا ہے، اور ایسے موقع پر فرشتوں کو اس وحی کا محافظ بنا کر بھیجا جاتا ہے، تاکہ کوئی شیطان اس میں کوئی خلل نہ ڈال سکے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  2. مَنِmaniجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. ٱرْتَضَىٰir'taḍāوہ پسند کرے
    مادہ
    رضو
    اصل لفظ
    ارْتَضَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. مِنminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. رَّسُولٍrasūlinرسولوں
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. فَإِنَّهُۥfa-innahuپس بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  7. يَسْلُكُyaslukuوہ چلاتا ہے
    مادہ
    سلك
    اصل لفظ
    سَلَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. مِنۢminfromمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. بَيْنِbayniاس کے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. يَدَيْهِyadayhiآگے
    مادہ
    يدي
    اصل لفظ
    يَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. وَمِنْwaminاور
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  12. خَلْفِهِۦkhalfihiاس کے پیچھے
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    خَلْف
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. رَصَدًاraṣadanمحافظ
    مادہ
    رصد
    اصل لفظ
    رَصَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کر لے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے (١) ٢٧۔١ یعنی نزول وحی کے وقت پیغمبر کے آگے پیچھے فرشتے ہوتے ہیں اور شیاطین اور جنات کو وحی کی باتیں سننے نہیں دیتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan