الجن ⁦۷۲:۲۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۳ · پارہ ۲۹

عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلَىٰ غَيۡبِهِۦٓ أَحَدًا

AAalimu alghaybi fala yuthhiruAAala ghaybihi ahada

تراجم

وه غیب کا جاننے واﻻ ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا.

Urdu - Muhammad Junagarhi

وہی سارے بھید جاننے والا ہے، چنانچہ وہ اپنے بھید پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. عَٰلِمُʿālimuجاننے والا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عالِم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. ٱلْغَيْبِl-ghaybiغیب کا
    مادہ
    غيب
    اصل لفظ
    غَيْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. فَلَاfalāپس نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  4. يُظْهِرُyuẓ'hiruوہ ظاہر کرتا
    مادہ
    ظهر
    اصل لفظ
    أَظْهَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. غَيْبِهِۦٓghaybihiاپنے غیب
    مادہ
    غيب
    اصل لفظ
    غَيْب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. أَحَدًاaḥadanکسی ایک کو
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    أَحَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

وہ غیب کا جاننے والا ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ (۱) ۲ ٦ ۔۱یعنی اپنے پیغمبر کو بعض امور غیب سے مطلع کر دیا جاتا ہے جن کا تعلق یا تو اس کے فرائض رسالت سے ہوتا ہے یا وہ اس کی رسالت کی صداقت کی دلیل ہوتے ہیں اور ظاہر بات ہے کہ اللہ کے مطلع کرنے سے پیغمبر عالم الغیب نہیں ہو جاتا۔ لہذا عالم الغیب صرف اللہ ہی کی ذات ہے جیسا کہ یہاں بھی اس کی صراحت فرمائی گئی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan