الجن ⁦۷۲:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۳ · پارہ ۲۹

لِّيَعۡلَمَ أَن قَدۡ أَبۡلَغُواْ رِسَٰلَٰتِ رَبِّهِمۡ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَأَحۡصَىٰ كُلَّ شَيۡءٍ عَدَدَۢا

LiyaAAlama an qad ablaghoo risalatirabbihim waahata bima ladayhim waahsa kullashay-in AAadada

تراجم

تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے[1] اللہ تعالیٰ نے ان کے آس پاس (کی تمام چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے[2] اور ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھا ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. لِيَعْلَمَ میں ضمیر کا مرجع کون ہے؟ بعض کے نزدیک رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) تاکہ آپ جان لیں کہ آپ سے پہلے رسولوں نے بھی اللہ کا پیغام اسی طرح پہنچایا جس طرح آپ نے پہنچایا۔ یا نگران فرشتوں نے اپبے رب ک کا پیغام پیغمبروں تک پہنچایا دیا ہے۔ اور بعض نے اللہ کو مرجع بنایا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبروں کی فرشتوں کے ذریعے حفاظت فرماتا ہے۔ تاکہ وہ فریضہ رسالت کی ادائگی سحیح طریقے کر سکیں ۔نیز وہ اس وحی کی بھی حفاظت فرماتا ہے جو پیغمبروں کو کی جاتی ہے تاکہ وہ جان جائے کہ انہوں نے اہنے رب کے پیغامات لوگوں تک ٹھیک ٹھیک پہنچادیے ہیں یا فرشتوں نے پیغمبروں تک وحی پہنچادی ہے ۔اللہ کو اگر چہ پہلے ہی ہر چیز کا علم ہے لیکن ایسے موقعوں ہر اللہ کے جاننے کا مطلب اس کے تحقیق کا عام مشاہدہ ہے 'جیسے «لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ» ( البقرة: 143) اور «وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ» (سورة العنكبوت: 11) وغیرہ آیات میں میں ہے۔(ابن کثیر)
  2. فرشتوں کے پاس کی یا پیغمبروں کے پاس کی۔
  3. کیونکہ وہی عالم الغیب ہے، جو ہو چکا اور آئندہ ہوگا، سب کا اس نے شمار کر رکھا ہے۔ یعنی اسکے علم میں ہے۔

تاکہ اللہ جان لے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغامات پہنچا دیے ہیں، اور وہ ان کے سارے حالات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، اور اس نے ہر ہر چیز کی پوری طرح گنتی کر رکھی ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لِّيَعْلَمَliyaʿlamaتاکہ وہ جان لے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  2. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  3. قَدْqadتحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تحقیق
  4. أَبْلَغُوا۟ablaghūانہوں نے پہنچا دئیے
    مادہ
    بلغ
    اصل لفظ
    أَبْلَغُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. رِسَٰلَٰتِrisālātiپیغامات
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رِسالَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. رَبِّهِمْrabbihimاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَأَحَاطَwa-aḥāṭaاور احاطہ کیا ہے
    مادہ
    حوط
    اصل لفظ
    أَحاطَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. بِمَاbimāساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  9. لَدَيْهِمْladayhimجو ان کے پا س ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَدَى
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  10. وَأَحْصَىٰwa-aḥṣāاور اس نے گن رکھا ہے
    مادہ
    حصي
    اصل لفظ
    أَحْصَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  11. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. شَىْءٍshayinچیز کو
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. عَدَدًۢاʿadadanعدد کے اعتبار سے
    مادہ
    عدد
    اصل لفظ
    عَدَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے (١) اللہ تعالٰی نے انکے آس پاس (کی چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے (۲) اور ہرچیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے (۳)۔ ٢٨۔١ لیعلم۔ میں ضمیر کا مرجع کون ہے؟ بعض کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تاکہ آپ جان لیں کہ آپ سے پہلے رسولوں نے بھی اللہ کا پیغام اسی طرح پہنچایا جس طرح آپ نے پہنچایا۔ بعض نے فرشتوں کو بنایا ہے کہ فرشتوں نے اللہ کا پیغام نبیوں تک پہنچایا۔ اور بعض نے اللہ کو مرجع بنایا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبروں کی فرشتوں کے ذریعے حفاظت فرماتا ہے۔ ۲۸۔۲ فرشتوں کے پاس کی یا پیغمبروں کے پاس کی۔ ٢٨۔۳ کیونکہ وہی عالم الغیب ہے، جو ہو چکا اور آئندہ ہوگا، سب کا اس نے شمار کر رکھا ہے۔ یعنی اسکے علم میں ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan