الأعراف ۷:۸۵
وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥۖ قَدۡ جَآءَتۡكُم بَيِّنَةٞ مِّن رَّبِّكُمۡۖ فَأَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَٱلۡمِيزَانَ وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تُفۡسِدُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ بَعۡدَ إِصۡلَٰحِهَاۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
Wa-ila madyana akhahumshuAAayban qala ya qawmi oAAbudoo Allaha malakum min ilahin ghayruhu qad jaatkum bayyinatunmin rabbikum faawfoo alkayla walmeezana walatabkhasoo annasa ashyaahum walatufsidoo fee al-ardi baAAda islahiha thalikumkhayrun lakum in kuntum mu/mineen
تراجم
اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا[1] ۔ انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے۔ پس تم ناپ اور تول پورا پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے مت[2] دو اور روئے زمین میں، اس کے بعد کہ اس کی درستی کردی گئی، فساد مت پھیلاؤ، یہ تمہارے لئے نافع ہے اگر تم تصدیق کرو۔
- مدین حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بیٹے یا پوتے کا نام تھا، پھر انہی کی نسل پر مبنی قبیلے کا نام بھی مدین اور جس بستی میں یہ رہائش پذیر تھے، اس کا نام بھی مدین پڑگیا ۔ یوں اس کا اطلاق قبیلے اور بستی دونوں پر ہوتا ہے ۔ یہ بستی حجاز کے راستے میں ”معان“ کے قریب ہے ۔ انہی کو قرآن میں دوسرے مقام پر أَصْحَابُ الأَيْكَة (بن کے رہنے والے) بھی کہا گیا ہے ۔ ان کی طرف حضرت شعیب (عليه السلام) نبی بنا کر بھیجے گئے۔ (دیکھئے الشعراء: 176 کا حاشیہ) ملحوظہ: ہر نبی کو اس قوم کا بھائی کہا گیا ہے، جس کا مطلب اسی قوم اور قبیلے کا فرد ہے، جس کو بعض جگہ رَسُولا مِنْهُم یا مِنْ أَنْفُسِهِمْ سے بھی تعبیر کیا گیا ہے اور مطلب ان سب کا یہ ہے کہ رسول اور نبی انسانوں میں سے ہی ایک انسان ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ لوگوں کی ہدایت کے لئے چن لیتا ہے اور وحی کے ذریعے سے اس پر اپنی کتاب اور احکام نازل فرماتا ہے ۔
- دعوت توحید کے بعد، اس قوم میں ناپ تول میں کمی کی جو بڑی خرابی تھی، اس سے اسے منع فرمایا اور پورا پورا ناپ اور تول کردینے کی تلقین کی ۔ یہ کوتاہی بھی بہت خطرناک ہے جس سے اس قوم کی اخلاقی پستی اور گراوٹ کا پتہ چلتا ہے جس کے اندر یہ ہو ۔ یہ بدترین خیانت ہے کہ پیسے پورے لئے جائیں اور چیز کم دی جائے ۔ اسی لئے سورۂ مطففین میں ایسے لوگوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی ہے ۔
اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ [1] انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے۔ لہذا ناپ تول پورا پورا کیا کرو۔ اور جو چیزیں لوگوں کی ملکیت میں ہیں ان میں ان کی حق تلفی نہ کرو۔ [2] اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو۔ [3] لوگو ! یہی طریقہ تمہارے لیے بھلائی کا ہے، اگر تم میری بات مان لو۔
- : مدین ایک قبیلے کا نام ہے اور اسی کے نام پر ایک بستی بھی ہے جس میں حضرت شعیب ؑ کو پیغمبر بناکر بھیجا گیا تھا، ان کا زمانہ حضرت موسیٰ ؑ سے کچھ پہلے کا ہے اور بعض روایات میں ہے کہ وہی حضرت موسیٰ ؑ کے خسر تھے، یہ ایک سرسبز شاداب علاقہ تھا اور یہاں کے لوگ خاصے خوش حال تھے، رفتہ رفتہ ان میں کفر وشرک کے علاوہ بہت سی بد عنوانیاں رواج پاگئیں، ان کے بہت سے لوگ ناپ تول میں دھوکا دیتے تھے، بہت سے زور آور لوگوں نے راستوں پر چوکیاں بنا رکھی تھیں جو گزرنے والوں سے زبردستی کا ٹیکس وصول کرتے تھے، کچھ لوگ ڈاکے بھی ڈالتے تھے، نیز جو لوگ حضرت شعیب ؑ کے پاس جاتے نظر آتے انہیں روکتے اور تنگ کرتے تھے، ان کی بد عنوانیوں کا ذکر اگلی دو آیتوں میں آرہا ہے، حضرت شعیب ؑ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قوم کے لئے پیغمبر بناکر بھیجا، انہوں نے مختلف طریقوں سے اپنی قوم کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی، اللہ تعالیٰ نے تقریر اور خطابت کا خاص ملکہ عطا فرمایا تھا اسی لئے وہ خطیب الانبیاء کے لقب سے مشہور ہیں ؛ لیکن ان کی مؤثر تقریروں کا قوم نے کچھ اثر نہ لیا اور آخر کار وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کا نشانہ بنی، حضرت شعیب ؑ اور ان کی قوم کے واقعات سب سے زیادہ تفصیل سے سورة ٔ ہود (11: 84 تا 95) میں آئے ہیں اور سورة حجر (15: 78) میں مختصر حوالہ آیا ہے۔ 42: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قوم ناپ تول میں کمی کے علاوہ دوسرے طریقوں سے بھی لوگوں کی حق تلفی کیا کرتی تھی، اس آیت میں لفظ بخس استعمال کیا گیا ہے، جس کے لفظی معنی کمی کرنے کے ہیں اور یہ لفظ خاص طور پر کسی کا حق مارلینے کے معنی میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور قرآن کریم میں یہ فقرہ تین جگہ بڑی تاکید کے ساتھ آیا ہے اور اس میں دوسروں کی ملکیت کے احترام پر زور دیا گیا ہے، اس احترام میں یہ بات بھی داخل ہے کہ کسی کے مال یا جائیداد پر اس کی مرضی کے بغیر قبضہ کرلیا جائے اور یہ بھی کہ کسی کی کوئی بھی چیز اس کی خوش دلی کے بغیر استعمال کی جائے۔ 43: اس کی تشریح کیلئے دیکئے پیچے آیت نمبر 56 کا حاشیہ
لفظ بہ لفظ
- وَإِلَىٰwa-ilāاور کی طرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- مَدْيَنَmadyanaمدین
- مادہ
- مدن
- اصل لفظ
- مَدْيَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- أَخَاهُمْakhāhumان کے بھائی
- مادہ
- اخو
- اصل لفظ
- أَخ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- شُعَيْبًاshuʿaybanشعیب کو (بھیجا)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- شُعَيْب
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- قَالَqālaاس نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يَٰقَوْمِyāqawmiاے میری قوم
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم
- ٱعْبُدُوا۟uʿ'budūعبادت کرو
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- مَاmāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- لَكُمlakumتمہارے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِّنْminکوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- إِلَٰهٍilāhinالٰہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- إِلٰه
- قسمِ کلمہ
- اسم
- غَيْرُهُۥghayruhuاس کے سوا
- مادہ
- غير
- اصل لفظ
- غَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قَدْqadتحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تحقیق
- جَآءَتْكُمjāatkumآچکی تمہارے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بَيِّنَةٌbayyinatunروشن دلیل
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيِّنَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- رَّبِّكُمْrabbikumتمہارے رب کی طرف سے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَأَوْفُوا۟fa-awfūپس پورا کرو
- مادہ
- وفي
- اصل لفظ
- أَوْفَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْكَيْلَl-kaylaناپ کو
- مادہ
- كيل
- اصل لفظ
- كَيْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْمِيزَانَwal-mīzānaاور تول کو
- مادہ
- وزن
- اصل لفظ
- مِيزان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نہی
- تَبْخَسُوا۟tabkhasūتم کر کے دو
- مادہ
- بخس
- اصل لفظ
- يَبْخَسْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں کو
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَشْيَآءَهُمْashyāahumان کی چیزیں
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شَىْء
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نہی
- تُفْسِدُوا۟tuf'sidūتم فساد کرو
- مادہ
- فسد
- اصل لفظ
- أَفْسَدُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین میں
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بَعْدَbaʿdaبعد
- مادہ
- بعد
- اصل لفظ
- بَعْد
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- إِصْلَٰحِهَاiṣ'lāḥihāاس کی اصلاح کے
- مادہ
- صلح
- اصل لفظ
- إِصْلاح
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ذَٰلِكُمْdhālikumیہ بات
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- خَيْرٌkhayrunبہتر ہے
- مادہ
- خير
- اصل لفظ
- خَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّكُمْlakumتمہارے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- كُنتُمkuntumہو تم
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مُّؤْمِنِينَmu'minīnaایمان لانے والے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِن
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
خطیب الانبیاء شعیب علیہ اسلام مشہور مؤرخ حضرت امام محمد بن اسحاق (رح) فرماتے ہیں یہ لوگ مدین بن ابراہیم کی نسل سے ہیں۔ حضرت شعیب میکیل بن نیشجر کے لڑکے تھے ان کا نام سریانی زبان میں یژون تھا۔ یہ یاد رہے کہ قبیلے کا نام بھی مدین تھا اور اس بستی کا نام بھی یہی تھا یہ شہر معان سے ہوتے ہوئے حجاز جانے والے کے راستے میں آتا ہے۔ آیت قرآن ولما و رد ماء مدین میں شہر مدین کے کنویں کا ذکر موجود ہے اس سے مراد ایکہ والے ہیں جیسا کہ انشاء اللہ بیان کریں گے۔ آپ نے بھی تمام رسولوں کی طرح انہیں توحید کی اور شرک سے بچنے کی دعوت دی اور فرمایا کہ اللہ کی طرف سے میری نبوت کی دلیلیں تمہارے سامنے آچکی ہیں۔ خالق کا حق بتا کر پھر مخلوق کے حق کی ادائیگی کی طرف رہبری کی اور فرمایا کہ ناپ تول میں کمی کی عادت چھوڑو لوگوں کے حقوق نہ مارو۔ کہو کچھ اور کرو کچھ یہ خیانت ہے فرمان ہے آیت (ویل للمطففین) ان ناپ تول میں کمی کرنے والوں کیلئے (ویل) ہے۔ اللہ اس بدخصلت سے ہر ایک کو بچائے۔ پھر حضرت شعیب (علیہ السلام) کا اور وعظ بیان ہوتا ہے۔ آپ کو بہ سبب فضاحت عبارت اور عمدگی وعظ کے خطیب الانبیاء کہا جاتا تھا۔ علیہ الصلوۃ والسلام۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir