الأعراف ⁦۷:۷۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۰ · پارہ ۸

فَتَوَلَّىٰ عَنۡهُمۡ وَقَالَ يَٰقَوۡمِ لَقَدۡ أَبۡلَغۡتُكُمۡ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحۡتُ لَكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُحِبُّونَ ٱلنَّٰصِحِينَ

Fatawalla AAanhum waqala yaqawmi laqad ablaghtukum risalata rabbee wanasahtulakum walakin la tuhibboona annasiheen

تراجم

اس وقت (صالح علیہ السلام) ان سے منھ موڑ کر چلے، اور فرمانے لگے[1] کہ اے میری قوم! میں نے تو تم کو اپنے پروردگار کا حکم پہنچادیا تھا اور میں نے تمہاری خیرخواہی کی لیکن تم لوگ خیرخواہوں کو پسند نہیں کرتے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ یا تو ہلاکت سے قبل کا خطاب ہے یا پھر ہلاکت کے بعد اسی طرح کا خطاب ہے جس طرح رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے جنگ بدر ختم ہونے کے بعد قلیب بدر میں مشرکین کی لاشوں سے خطاب فرمایا تھا ۔

اس موقع پر صالح ان سے منہ موڑ کر چل دیے، اور کہنے لگے : اے میری قوم ! میں نے تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچایا اور تمہاری خیر خواہی کی، مگر (افسوس کہ) تم خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَوَلَّىٰfatawallāپس منہ موڑ کر چلا گیا
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    تَوَلَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. عَنْهُمْʿanhumان سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. وَقَالَwaqālaاور کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  4. يَٰقَوْمِyāqawmiاے میری قوم
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  5. لَقَدْlaqadالبتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  6. أَبْلَغْتُكُمْablaghtukumمیں نے پہنچا دیا تم کو
    مادہ
    بلغ
    اصل لفظ
    أَبْلَغُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. رِسَالَةَrisālataپیغام
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رِسالَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. رَبِّىrabbīاپنے رب کا
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَنَصَحْتُwanaṣaḥtuاور میں نے خیر خواہی کی
    مادہ
    نصح
    اصل لفظ
    نَصَحُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. لَكُمْlakumتمہاری
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. وَلَٰكِنwalākinلیکن
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استدراک
  12. لَّاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  13. تُحِبُّونَtuḥibbūnaتم پسند کرتے
    مادہ
    حبب
    اصل لفظ
    أَحْبَبْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. ٱلنَّٰصِحِينَl-nāṣiḥīnaخیر خواہوں کو
    مادہ
    نصح
    اصل لفظ
    ناصِح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

صالح (علیہ السلام) ہلاکت کے اسباب کی نشاندہی کرتے ہیں قوم کی ہلاکت دیکھ کر افسوس حسرت اور آخری ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر پیغمبر حق حضرت صالح (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ نہ تمہیں رب کی رسالت نے فائدہ پہنچایا نہ میری خیر خواہی ٹھکانے لگی تم اپنی بےسمجھی سے دوست کو دشمن سمجھ بیٹھے اور آخر اس روز بد کو دعوت دے لی چناچہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی جب بدری کفار پر غالب آئے وہیں تین دن تک ٹھہرے رہے پھر رات کے آخری وقت اونٹنی پر زین کس کر آپ تشریف لے چلے اور جب اس گھاٹی کے پاس پہنچے جہاں ان کافروں کی لاشیں ڈالی گئی تھیں تو آپ ٹھہر گئے اور فرمانے لگے اے ابو جہل، اے عتبہ، اے شیبہ، اے فلاں، اے فلاں، بتاؤ رب کے وعدے تم نے درست پائے ؟ میں نے تو اپنے رب کے فرمان کی صداقت اپنی آنکھوں دیکھ لی۔ حضرت عمر نے کہا یا رسول اللہ آپ ان جسموں سے باتیں کر رہے ہیں جو مردار ہوگئے ؟ آپ نے فرمایا اس اللہ کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں جو کچھ ان سے کہہ رہا ہوں اسے یہ تم سے زیادہ سن رہے ہیں لیکن جواب کی طاقت نہیں۔ سیرت کی کتابوں میں ہے کہ آپ نے فرمایا تم نے میرا خاندان ہونے کے باوجود میرے ساتھ وہ برائی کی کہ کسی خاندان نے اپنے پیغمبر کے ساتھ نہ کی۔ تم نے میرے ہم قبیلہ ہونے کے باوجود مجھے جھٹلایا اور دوسرے لوگوں نے مجھے سچا سمجھا۔ تم نے رشتہ داری کے باوجود مجھے دیس نکالا دیا اور دوسروں نے مجھے اپنے ہاں جگہ دی۔ افسوس تم اپنے ہو کر مجھ سے برسر جنگ رہے اور دوسروں نے میری امداد کی۔ پس تم اپنے نبی کے بدترین قبیلے ہو۔ یہی حضرت صالح (علیہ السلام) اپنی قوم سے فرما رہے ہیں کہ میں نے تو ہمدردی کی انتہا کردی اللہ کے پیغام کی تبلیغ میں تمہاری خیر خواہی میں کوئی کوتاہی نہیں کی لیکن آہ نہ تم نے اس سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ حق کی پیروی کی نہ اپنے خیر خواہ کی مانی۔ بلکہ اسے اپنا دشمن سمجھ بعض مفسرین کا قول ہے کہ ہر نبی جب دیکھتا کہ اب میری امت پر عام عذاب آنے والا ہے انہیں چھوڑ کر نکل کھڑا ہوتا ہے اور حرم مکہ میں پناہ لیتا۔ واللہ اعلم۔ مسند احمد میں ہے کہ حج کے موقعہ پر جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وادی عسفان پہنچے تو حضرت صدیق اکبر (رض) سے دریافت فرمایا کہ یہ کونسی وادی ہے ؟ آپ نے جواب دیا وادی عسفان فرمایا میرے سامنے سے حضرت ہود اور حضرت صالح (علیہما السلام) ابھی ابھی گذرے اونٹنیوں پر سوار تھے جن کی نکیلیں کھجور کے پتوں کی تھیں کمبلوں کے تہ بند بندھے ہوئے اور موٹی چادریں اوڑھے ہوئے تھے۔ لبیک پکارتے ہوئے بیت اللہ شریف کی طرف تشریف لے جا رہے تھے۔ یہ حدیث غریب ہے۔ صحاح ستہ میں نہیں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir