الأعراف ⁦۷:۱۲۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۵ · پارہ ۹

قَالُوٓاْ أُوذِينَا مِن قَبۡلِ أَن تَأۡتِيَنَا وَمِنۢ بَعۡدِ مَا جِئۡتَنَاۚ قَالَ عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يُهۡلِكَ عَدُوَّكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرَ كَيۡفَ تَعۡمَلُونَ

Qaloo ootheena minqabli an ta/tiyana wamin baAAdi ma ji/tana qalaAAasa rabbukum an yuhlika AAaduwwakum wayastakhlifakum feeal-ardi fayanthura kayfa taAAmaloon

تراجم

قوم کے لوگ کہنے لگے کہ ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے، آپ کی تشریف آوری سے قبل بھی[1] اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی[2]۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا اور بجائے ان کے تم کو اس سرزمین کا خلیفہ بنا دے گا پھر تمہارا طرز عمل دیکھے گا۔[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi

انہوں نے کہا کہ : ہمیں تو آپ کے آنے سے پہلے بھی ستایا گیا تھا، اور آپ کے آنے کے بعد بھی (ستایا جارہا ہے) موسیٰ نے کہا : امید رکھو کہ اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا، اور تمہیں زمین میں اس کا جانشین بنا دے گا، پھر دیکھے گا کہ تم کیسا کام کرتے ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوٓا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. أُوذِينَاūdhīnāہم اذیت دیے گئے
    مادہ
    اذي
    اصل لفظ
    أُوذِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنminاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. قَبْلِqabliپہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  6. تَأْتِيَنَاtatiyanāتو آتا ہمارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. وَمِنۢwaminاور اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  8. بَعْدِbaʿdiبعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  10. جِئْتَنَاji'tanāتو آیا ہمارے پاس
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. قَالَqālaاس نے جواب دیا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. عَسَىٰʿasāقریب ہے کہ
    مادہ
    عسي
    اصل لفظ
    عَسَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. رَبُّكُمْrabbukumرب تمہارا
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  15. يُهْلِكَyuh'likaہلاک کردے
    مادہ
    هلك
    اصل لفظ
    أَهْلَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  16. عَدُوَّكُمْʿaduwwakumتمہارے دشمن کو
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  17. وَيَسْتَخْلِفَكُمْwayastakhlifakumاور خلیفہ بنائے تم کو
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    اسْتَخْلَفَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  18. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  19. ٱلْأَرْضِl-arḍiز مین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  20. فَيَنظُرَfayanẓuraپھر وہ دیکھے
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  21. كَيْفَkayfaکس طرح
    مادہ
    كيف
    اصل لفظ
    كَيْف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. تَعْمَلُونَtaʿmalūnaتم عمل کرتے ہو
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

قوم کے لوگ کہنے لگے کہ ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے، آپ کی تشریف آوری سے قبل بھی (١) اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی (٢) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کرے گا اور بجائے ان کے تم کو اس سرزمین کا خلیفہ بنا دے گا پھر تمہارا طرز عمل دیکھے گا (٣)۔ ١٢٩۔١ یہ اشارہ ہے ان مظالم کی طرف جو ولادت موسیٰ علیہ السلام سے قبل ان پر ہوتے رہے۔ ١٢٩۔٢ جادوگروں کے واقعہ کے بعد ظلم و ستم کا یہ نیا دور جو موسیٰ علیہ السلام کے آنے کے بعد شروع ہوا۔ ١٢٩۔٣ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تسلی دی کہ گھبراؤ نہیں بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا، زمین میں تمہیں اقتدار عطا فرمائے گا پھر تمہاری آزمائش کا نیا دور شروع ہوگا۔ ابھی تو تکلیفوں کے ذریعے سے آزمائے جا رہے ہو، پھر انعام واکرام کی بارش کرکے اور اختیار اور اقتدار سے بہرہ مند کرکے تمہیں آزمایا جائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan