الملك ⁦۶۷:۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۳ · پارہ ۲۹

قُلۡ هُوَ ٱلَّذِيٓ أَنشَأَكُمۡ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ

Qul huwa allathee anshaakum wajaAAalalakumu assamAAa wal-absara wal-af-idataqaleelan ma tashkuroon

تراجم

کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا[1] اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے[2] تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی پہلی مرتبہ پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے۔
  2. جن سے تم سن سکو اور اللہ کی مخلوق میں غوروفکر کرکے اللہ کی معرفت حاصل کر سکو تین قوتوں کا ذکر فرمایا ہے جن سے انسان مسموعات، مبصرات اور معقولات کا ادراک کرسکتا ہے یہ ایک طرح سے اتمام حجت بھی ہے اور اللہ کی ان نعمتوں پر شکر نہ کرنے کی مذمت بھی اسی لیے آگے فرمایا تم بہت ہی کم شکرگزاری کرتے ہو۔
  3. یعنی شُکْرًا قَلِیْلًا یا زَمْنً قَلِیلًا یا قلت شکر سے مراد ان کی طرف سے شکر کا عدم وجود ہے۔

کہہ دو کہ : وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ (مگر) تم لوگ شکر تھوڑا ہی کرتے ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. هُوَhuwaوہ ذات ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  3. ٱلَّذِىٓalladhīجس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. أَنشَأَكُمْansha-akumپیدا کیا تم کو
    مادہ
    نشا
    اصل لفظ
    أَنشَأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. وَجَعَلَwajaʿalaاور بنائے اس نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  6. لَكُمُlakumuتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. ٱلسَّمْعَl-samʿaکان
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمْع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَٱلْأَبْصَٰرَwal-abṣāraاور آنکھیں
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  9. وَٱلْأَفْـِٔدَةَwal-afidataاور دل
    مادہ
    فاد
    اصل لفظ
    فُؤاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  10. قَلِيلًاqalīlanکتنا تھوڑا
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مَّاmā(is) whatمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  12. تَشْكُرُونَtashkurūnaتم شکر ادا کرتے ہو
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

کہہ دیجئے کہ وہی اللہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا (١) اور تمہارے کان آنکھیں اور اور دل بنائے (۲) تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو (٢)۔ ٣۔١ یعنی پہلی مرتبہ پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے۔ ۲۳۔۲یعنی کان آنکھیں اور دل بنائیں جن سے تم سن سکو اور اللہ کی مخلوق میں غوروفکر کرکے اللہ کی معرفت حاصل کر سکو تین قوتوں کا ذکر فرمایا ہے جن سے انسان مسموعات، مبصرات اور معقولات کا ادراک کرسکتا ہے یہ ایک طرح سے اتمام حجت بھی ہے اور اللہ کی ان نعمتوں پر شکر نہ کرنے کی مذمت بھی اسی لیے آگے فرمایا تم بہت ہی کم شکرگزاری کرتے ہو۔ ٢٣۔٢ یعنی شُکْرًا قَلِیْلًا یا زَمْنً قَلِیلًا یا قلت شکر سے مراد ان کی طرف سے شکر کا عدم وجود ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan