الملك ⁦۶۷:۲۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۳ · پارہ ۲۹

أَفَمَن يَمۡشِي مُكِبًّا عَلَىٰ وَجۡهِهِۦٓ أَهۡدَىٰٓ أَمَّن يَمۡشِي سَوِيًّا عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

Afaman yamshee mukibban AAala wajhihiahda amman yamshee sawiyyan AAala siratinmustaqeem

تراجم

اچھا وه شخص زیاده ہدایت واﻻ ہے جو اپنے منھ کے بل اوندھا ہو کر چلے[1] یا وه جو سیدھا (پیروں کے بل) راه راست پر چلا ہو؟[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. منہ کے بل اوندھے چلنے والے کو دائیں بائیں کچھ نظر نہیں آتا نہ وہ ٹھوکروں سے محفوظ ہوتا ہے کیا ایسا شخص اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتا ہے؟ یقینا نہیں اسی طرح دنیا میں اللہ کی معصیتوں میں ڈوبا ہوا شخص آخرت کی کامیابی سے محروم رہے گا۔
  2. جس میں کوئی کجی اور انحراف نہ ہوا اور اس کو آگے اور دائیں بائیں بھی نظر آرہا ہو ظاہر ہے یہ شخص اپنی منزل مقصود کو پہنچ جائے گا یعنی اللہ کی اطاعت کا سیدھا راستہ اپنانے والا آخرت میں سرخرو رہے گا بعض کہتے ہیں کہ مومن اور کافر دونوں کی اس کیفیت کا بیان ہے جو قیامت والے دن انکی ہوگی کافر منہ کے بل جہنم میں جائے جائیں گے اور مومن سیدھے قدموں سے چل کر جنت میں جائیں گے۔جیسے کافروں کے بارے میں دوسرے مقام پر فرمایا« وَنَحۡشُرُهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ » (الإسراء: 97) ”ہم انہیں قیامت والے دن ان کے منہ کے بل اکٹھا کریں گے“۔

بھلا جو شخص اپنے منہ کے بل اوندھا چل رہا ہو، وہ منزل تک زیادہ پہنچنے والا ہوگا یا وہ جو ایک سیدھے راستے پر سیدھا سیدھا چل رہا ہو ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنafamanکیا پھر جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · اسمِ موصول
  2. يَمْشِىyamshīچلتا ہے
    مادہ
    مشي
    اصل لفظ
    مَشَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مُكِبًّاmukibbanسرنگوں ہوکر۔ سر جھکا کر
    مادہ
    كبب
    اصل لفظ
    مُكِبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. وَجْهِهِۦٓwajhihiاپنے چہرے
    مادہ
    وجه
    اصل لفظ
    وَجْه
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. أَهْدَىٰٓahdāزیادہ ہدایت یافتہ ہے
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    أَهْدَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. أَمَّنammanیا جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  8. يَمْشِىyamshīچلتا ہے
    مادہ
    مشي
    اصل لفظ
    مَشَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. سَوِيًّاsawiyyanسیدھا
    مادہ
    سوي
    اصل لفظ
    سَوِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  11. صِرَٰطٍṣirāṭinراستے
    مادہ
    صرط
    اصل لفظ
    صِراط
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. مُّسْتَقِيمٍmus'taqīminسیدھے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    مُسْتَقِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اچھا وہ شخص زیادہ ہدایت والا ہے جو اپنے سرکے بل اوندھا ہو کر چلے (۱) یا وہ جو سیدھا (پیروں کے بل) راہ راست پر چلا ہو۔ (۲) ۲۲۔۱منہ کے بل اوندھے چلنے والے کو دائیں بائیں کچھ نظر نہیں آتا نہ وہ ٹھوکروں سے محفوظ ہوتا ہے کیا ایسا شخص اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتا ہے؟ یقینا نہیں اسی طرح دنیا میں اللہ کی معصیتوں میں ڈوبا ہوا شخص آخرت کی کامیابی سے محروم رہے گا۔ (۲) جس میں کوئی کجی اور انحراف نہ ہوا اور اس کو آگے اور دائیں بائیں بھی نظر آرہا ہو ظاہر ہے یہ شخص اپنی منزل مقصود کو پہنچ جائے گا یعنی اللہ کی اطاعت کا سیدھا راستہ اپنانے والا آخرت میں سرخرو رہے گا بعض کہتے ہیں کہ مومن اور کافر دونوں کی اس کیفیت کا بیان ہے جو قیامت والے دن انکی ہوگی کافر منہ کے بل جہنم میں جائے جائیں گے اور مومن سیدھے قدموں سے چل کر جنت میں جائیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan