التحريم ⁦۶۶:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۰ · پارہ ۲۸

عَسَىٰ رَبُّهُۥٓ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبۡدِلَهُۥٓ أَزۡوَٰجًا خَيۡرٗا مِّنكُنَّ مُسۡلِمَٰتٖ مُّؤۡمِنَٰتٖ قَٰنِتَٰتٖ تَٰٓئِبَٰتٍ عَٰبِدَٰتٖ سَٰٓئِحَٰتٖ ثَيِّبَٰتٖ وَأَبۡكَارٗا

AAasa rabbuhu in tallaqakunnaan yubdilahu azwajan khayran minkunna muslimatinmu/minatin qanitatin ta-ibatinAAabidatin sa-ihatin thayyibatinwaabkara

تراجم

اگر وه (پیغمبر) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا[1] ، جو اسلام والیاں، ایمان والیاں اللہ کے حضور جھکنے والیاں توبہ کرنے والیاں، عبادت بجا ﻻنے والیاں روزے رکھنے والیاں ہوں گی بیوه اور کنواریاں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ تنبیہ کے طور پر ازواج مطہرات کو کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبر کو تم سے بھی بہتر بیویاں عطا کرسکتا ہے۔
  2. ثیبات۔ثیب کی جمع ہے (لوٹ آنے والی) بیوہ عورت کو ثیب اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ خاوند سے واپس لوٹ آتی ہے اور پھر اس طرح بےخاوند رہ جاتی ہے جیسے پہلے تھی ابکار بکر کی جمع ہے کنواری عورت اسے بکر اسی لیے کہتے ہیں کہ یہ ابھی اپنی اسی پہلی حالت پر ہوتی ہے جس پر اس کی تخلیق ہوتی ہے فتح القدیر۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ ثیب سے حضرت آسیہ فرعون کی بیوی اور بکر سے حضرت مریم حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی والدہ مراد ہیں یعنی جنت میں ان دونوں کو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بیویاں بنا دیا جائے گا ممکن ہے کہ ایسا ہو لیکن ان روایات کی بنیاد پر ایسا خیال رکھنا یا بیان کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ سندا یہ روایات پایہ اعتبار سے ساقط ہیں۔

اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو ان کے پروردگار کو اس بات میں دیر نہیں لگے گی کہ وہ ان کو (تمہارے) بدلے میں ایسی بیویاں عطا فرما دے جو تم سب سے بہتر ہوں، مسلمان، ایمان والی، طاعت شعار، توبہ کرنے والی، عبادت گزار اور روزہ دار ہوں، چاہے پہلے ان کے شوہر رہے ہوں، یا کنواری ہوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. عَسَىٰʿasāامید ہے
    مادہ
    عسي
    اصل لفظ
    عَسَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. رَبُّهُۥٓrabbuhuآپ کا رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  4. طَلَّقَكُنَّṭallaqakunnaوہ طلاق دے تم کو
    مادہ
    طلق
    اصل لفظ
    طَلَّقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  6. يُبْدِلَهُۥٓyub'dilahuوہ بدل کردے اس کو
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    يُبْدِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. أَزْوَٰجًاazwājanبیویاں
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زَوْج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. خَيْرًاkhayranبہتر
    مادہ
    خير
    اصل لفظ
    خَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مِّنكُنَّminkunnaتم عورتوں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. مُسْلِمَٰتٍmus'limātinجو مسلمان ہوں
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    مُسْلِمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مُّؤْمِنَٰتٍmu'minātinمومن ہوں
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    مُؤْمِنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. قَٰنِتَٰتٍqānitātinاطاعت گزار
    مادہ
    قنت
    اصل لفظ
    قانِتَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. تَٰٓئِبَٰتٍtāibātinتوبہ گزار
    مادہ
    توب
    اصل لفظ
    تائِبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. عَٰبِدَٰتٍʿābidātinعبادت گزار
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عابِدَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. سَٰٓئِحَٰتٍsāiḥātinروزہ دار
    مادہ
    سيح
    اصل لفظ
    سائِحَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. ثَيِّبَٰتٍthayyibātinشوہر دیدہ۔ شوہر والیاں
    مادہ
    ثيب
    اصل لفظ
    ثَيِّبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. وَأَبْكَارًاwa-abkāranاور کنواری ہوں
    مادہ
    بكر
    اصل لفظ
    بِكْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

اگر وہ (پیغمبر) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا (۱) جو اسلام والیاں توبہ کرنے والیاں، عبادت بجا لانے والیاں روزے رکھنے والیاں ہوں گی بیوہ اور کنواریاں۔ (۲) ۵۔۱ یہ تنبیہ کے طور پر ازواج مطہرات کو کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیغمبر کو تم سے بھی بہتر بیویاں عطا کرسکتا ہے ۵۔۲ ثیبات ۔ثیب کی جمع ہے (لوٹ آنے والی) بیوہ عورت کو ثیب اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ خاوند سے واپس لوٹ آتی ہے اور پھر اس طرح بےخاوند رہ جاتی ہے جیسے پہلے تھی ابکار بکر کی جمع ہے کنواری عورت اسے بکر اسی لیے کہتے ہیں کہ یہ ابھی اپنی اسی پہلی حالت پر ہوتی ہے جس پر اس کی تخلیق ہوتی ہے فتح القدیر۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ ثیب سے حضرت آسیہ فرعون کی بیوی اور بکر سے حضرت مریم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ مراد ہیں یعنی جنت میں ان دونوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں بنا دیا جائے گا ممکن ہے کہ ایسا ہو لیکن ان روایات کی بنیاد پر ایسا خیال رکھنا یا بیان کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ سندا یہ روایات پایہ اعتبار سے ساقط ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan