التغابن ⁦۶۴:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۵۶ · پارہ ۲۸

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُۥ كَانَت تَّأۡتِيهِمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٞ يَهۡدُونَنَا فَكَفَرُواْ وَتَوَلَّواْۖ وَّٱسۡتَغۡنَى ٱللَّهُۚ وَٱللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٞ

Thalika bi-annahu kanatta/teehim rusuluhum bilbayyinati faqalooabasharun yahdoonana fakafaroo watawallaw wastaghnaAllahu wallahu ghaniyyun hameed

تراجم

یہ اس لیے[1] کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دﻻئل لے کر آئے تو انہوں نے کہہ دیا کہ کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا[2]؟ پس انکار کر دیا[3] اور منھ پھیر[4] لیا اور اللہ نے بھی بےنیازی کی[5]، اور اللہ تو ہے ہی بہت بےنیاز[6] سب خوبیوں واﻻ.[7]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ذَلِكَ ،یہ اشارہ ہے اس عذاب کی طرف، جو دنیا میں انہیں ملا اور آخرت میں بھی انہیں ملے گا۔
  2. یہ ان کے کفر کی علت ہے کہ انہوں نے یہ کفر، جو ان کے عذاب دارین کا باعث بنا ، اس لیے اختیار کیا کہ انہوں نے ایک بشر کو اپنا ہادی ماننے سے انکار کر دیا۔ یعنی ایک انسان کا رسول بن کر لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کے لیے آنا، ان کے لیے ناقابل قبول تھا جیسا کہ آج بھی اہل بدعت کے لیے رسول کو بشر ماننا نہایت گراں ہے۔ هَدَاهُمُ اللهُ تَعَالَى۔
  3. چنانچہ اس بنا پر انہوں نے رسولوں کو رسول ماننے سے اور ان پر ایمان لانے سے انکار کر دیا۔
  4. یعنی ان سے اعراض کیا اور جو دعوت وہ پیش کرتے تھے ، اس پر انہوں نے غور وتدبر ہی نہیں کیا۔
  5. یعنی ان کے ایمان اور ان کی عبادت سے۔
  6. اس کو کسی کی عبادت سے کیا فائدہ اور اس کی عبادت سے انکار کرنے سے کیا نقصان؟
  7. یا محمود ہے (تعریف کیا گیا) تمام مخلوقات کی طرف سے۔ یعنی ہر مخلوق زبان حال وقال سے اس کی حمد وتعریف میں رطب اللسان ہے۔

یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر روشن دلائل لے کر آتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ : کیا (ہم جیسے) انسان ہیں جو ہمیں ہدایت دیں گے ؟ غرض انہوں نے کفر اختیار کیا اور منہ موڑا، اور اللہ نے بھی بےنیازی برتی، اور اللہ بالکل بےنیاز ہے بذات خود قابل تعریف۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. بِأَنَّهُۥbi-annahuبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  3. كَانَتkānatتھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. تَّأْتِيهِمْtatīhimآتے ان کے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. رُسُلُهُمrusuluhumان کے رسول
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. بِٱلْبَيِّنَٰتِbil-bayinātiساتھ واضح آیات کے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  7. فَقَالُوٓا۟faqālūتو وہ کہتے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. أَبَشَرٌabasharunکیا انسان
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بَشَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · اسم
  9. يَهْدُونَنَاyahdūnanāہدایت دیں گے ہم کو
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  10. فَكَفَرُوا۟fakafarūتو انہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَتَوَلَّوا۟watawallawاورمنہ موڑ گئے
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    تَوَلَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. وَّٱسْتَغْنَىwa-is'taghnāاور بےپرواہ ہوگیا
    مادہ
    غني
    اصل لفظ
    اسْتَغْنَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  13. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  14. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ علم
  15. غَنِىٌّghaniyyunبےنیاز ہے
    مادہ
    غني
    اصل لفظ
    غَنِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. حَمِيدٌḥamīdunتعریف والا ہے
    مادہ
    حمد
    اصل لفظ
    حَمِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تو انہوں نے کہہ دیا کہ کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا پس انکار کر دیا (١) اور منہ پھیر لیا (٢) اور اللہ نے بےنیازی کی (٣) اور اللہ تو ہے بےنیاز (٤) سب خوبیوں والا۔ (۵) ٦۔١ چنانچہ اس بنا پر انہوں نے رسولوں کو رسول ما ننے سے اور ان پر ایمان لانے سے انکار کر دیا۔ ٦۔٢ یعنی ان سے اعراض کیا اور جو دعوت وہ پیش کرتے تھے، اس پر انہوں نے غور و تدبر ہی نہیں کیا۔ ٦۔٣ یعنی ان کے ایمان اور ان کی عبادت سے۔ ٦۔٤ اس کو کسی کی عبادت سے کیا فائدہ اور اس کی عبادت سے انکار کرنے سے کیا نقصان؟ ٦ ۔۵ یا محمود ہے تمام مخلوقات کی طرف سے یعنی ہر مخلوق زبان حال وقال سے اس کی حمد وتعریف میں رطب اللسان ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan