الأنعام ۶:۱۳۷
وَكَذَٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيرٖ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ قَتۡلَ أَوۡلَٰدِهِمۡ شُرَكَآؤُهُمۡ لِيُرۡدُوهُمۡ وَلِيَلۡبِسُواْ عَلَيۡهِمۡ دِينَهُمۡۖ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا فَعَلُوهُۖ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُونَ
Wakathalika zayyana likatheerin minaalmushrikeena qatla awladihim shurakaohumliyurdoohum waliyalbisoo AAalayhim deenahum walaw shaa Allahuma faAAaloohu fatharhum wama yaftaroon
تراجم
اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے ان کی اوﻻد کے قتل کرنے کو مستحسن بنا رکھا ہے[1] تاکہ وه ان کو برباد کریں اور تاکہ ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں[2] اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے[3] تو آپ ان کو اور جو کچھ یہ غلط باتیں بنا رہے ہیں یونہی رہنے دیجئے۔
- یہ اشارہ ہے ان کے بچیوں کے زندہ درگور کر دینے یا بتوں کی بھینٹ چڑھانے کی طرف۔
- یعنی ان کے دین میں شرک کی آمیزش کردیں۔
- یعنی اللہ تعالیٰ اپنے اختیارات اور قدرت سے، ان کے ارادہ و اختیار کی آزادی کو سلب کرلیتا، تو پھر یقیناً یہ وہ کام نہ کرتے جو مذکور ہوئے لیکن ایسا کرنا چونکہ جبر ہوتا، جس میں انسان کی آزمائش نہیں ہوسکتی تھی، جب کہ اللہ تعالیٰ انسان کو ارادہ و اختیار کی آزادی دے کر آزمانا چاہتا ہے، اس لئے اللہ نے جبر نہیں فرمایا۔
اور اسی طرح بہت سے مشرکین کو ان کے شریکوں نے سجھا رکھا ہے کہ اپنی اولاد کو قتل کرنا بڑا چھا کام ہے، تاکہ وہ ان (مشرکین) کو بالکل تباہ کر ڈالیں، اور ان کے لیے ان کے دین کے معاملے میں مغالطے پیدا کردیں۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرسکتے۔ [1] لہذا ان کو اپنی افترا پردازیوں میں پڑا رہنے دو۔
- : اس کی تشریح کے لیے دیکھئے اسی سورت میں پیچھے آیت نمبر 12 کا حاشیہ۔
لفظ بہ لفظ
- وَكَذَٰلِكَwakadhālikaاور اسی طرح
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- زَيَّنَzayyanaخوبصورت بنادیا
- مادہ
- زين
- اصل لفظ
- زَيَّنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لِكَثِيرٍlikathīrinبہت سوں کے لئے
- مادہ
- كثر
- اصل لفظ
- كَثِير
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمُشْرِكِينَl-mush'rikīnaمشرکین میں سے
- مادہ
- شرك
- اصل لفظ
- مُشْرِك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- قَتْلَqatlaقتل کرنا
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَوْلَٰدِهِمْawlādihimان کی اولاد کا
- مادہ
- ولد
- اصل لفظ
- وَلَد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- شُرَكَآؤُهُمْshurakāuhumان کے شریکوں نے
- مادہ
- شرك
- اصل لفظ
- شَرِيك
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لِيُرْدُوهُمْliyur'dūhumتاکہ وہ ہلاکت میں ڈالیں ان کو
- مادہ
- ردي
- اصل لفظ
- أَرْدَى
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَلِيَلْبِسُوا۟waliyalbisūاور تاکہ مشتبہ کردیں
- مادہ
- لبس
- اصل لفظ
- لَبَسْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- دِينَهُمْdīnahumان کے دین کو
- مادہ
- دين
- اصل لفظ
- دِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَوْwalawاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ شرط
- شَآءَshāaچاہتا
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- مَاmāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- فَعَلُوهُfaʿalūhuوہ کرتے اس کو
- مادہ
- فعل
- اصل لفظ
- فَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فَذَرْهُمْfadharhumپس چھوڑ دو انہیں
- مادہ
- وذر
- اصل لفظ
- يَذَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- وَمَاwamāاور جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- يَفْتَرُونَyaftarūnaکچھ وہ گھڑتے ہیں
- مادہ
- فري
- اصل لفظ
- افْتَرَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
شیطان کے چیلے جیسے کہ شیطانوں نے انہیں راہ پر لگا دیا ہے کہ وہ اللہ کے لئے خیرات کریں تو اپنے بزرگوں کا نام کا بھی حصہ نکالیں اسی طرح انہیں شیطان نے اس راہ پر بھی لگا رکھا ہے کہ وہ اپنی اولادوں کو بےوجہ قتل کردیں۔ کوئی اس وجہ سے کہ ہم اسے کھلائیں گے کہاں سے ؟ کوئی اس وجہ سے کہ ان بیٹیوں کی بنا پر ہم کسی کے خسر بنیں گے وغیرہ۔ اس شیطانی حرکت کا نتیجہ ہلاکت اور دین کی الجھن ہے۔ یہاں تک کہ یہ بدترین طریقہ ان میں پھیل گیا تھا کہ لڑکی کے ہونے کی خبر ان کے چہرے سیاہ کردیتی تھی ان کے منہ سے یہ نکلتا نہ تھا کہ میرے ہاں لڑکی ہوئی، قرآن نے فرمایا کہ ان بےگناہ زندہ درگور کی ہوئی بچیوں سے قیامت کے دن سوال ہوگا کہ وہ کس گناہ پر قتل کردی گئیں پس یہ سب وسوسے شیطانی تھے لیکن یہ یاد رہے کہ رب کا ارادہ اور اختیار اس سے الگ نہ تھا اگر وہ چاہتا تو مشرک ایسا نہ کرسکتے۔ لیکن اس میں بھی اس کی حکمت ہے، اس سے کوئی باز پرس نہیں کرسکتا اور اس کی باز پرس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ پس اے نبی تو ان سے اور ان کی اس افترا پردازی سے علیحدگی اختیار کرلو اللہ خود ان سے نمٹ لے گا۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir