الأنعام ۶:۱۳۶
وَجَعَلُواْ لِلَّهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ ٱلۡحَرۡثِ وَٱلۡأَنۡعَٰمِ نَصِيبٗا فَقَالُواْ هَٰذَا لِلَّهِ بِزَعۡمِهِمۡ وَهَٰذَا لِشُرَكَآئِنَاۖ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمۡ فَلَا يَصِلُ إِلَى ٱللَّهِۖ وَمَا كَانَ لِلَّهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَىٰ شُرَكَآئِهِمۡۗ سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ
WajaAAaloo lillahi mimma tharaamina alharthi wal-anAAami naseebanfaqaloo hatha lillahi bizaAAmihim wahathalishuraka-ina fama kana lishuraka-ihimfala yasilu ila Allahi wama kanalillahi fahuwa yasilu ila shuraka-ihimsaa ma yahkumoon
تراجم
اور اللہ تعالیٰ نے جو کھیتی اور مواشی پیدا کیے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے کچھ حصہ اللہ کا مقرر کیا اور بزعم خود کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے[1] ، پھر جو چیز ان کے معبودوں کی ہوتی ہے وه تو اللہ کی طرف نہیں پہنچتی[2] اور جو چیز اللہ کی ہوتی ہے وه ان کے معبودوں کی طرف پہنچ جاتی ہے[2] کیا برا فیصلہ وه کرتے ہیں۔
اور اللہ نے جو کھیتیاں اور چوپائے پیدا کیے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے اللہ کا بس ایک حصہ مقرر کیا ہے۔ [1] چنانچہ بزعم خود یوں کہتے ہیں کہ یہ حصہ تو اللہ کا ہے، اور یہ ہمارے ان معبودوں کا ہے جن کو ہم خدائی میں اللہ کا شریک مانتے ہیں۔ پھر جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے، وہ تو (کبھی) اللہ کے پاس نہیں پہنچتا، اور جو حصہ اللہ کا ہوتا ہے، وہ ان کے گھڑے ہوئے معبودوں کو پہنچ جاتا ہے۔ ایسی بری بری باتیں ہیں جو انہوں نے طے کر رکھی ہیں۔
- : یہاں سے آیت نمبر : 144 تک عرب کے مشرکین کی کچھ بےبنیاد رسموں کا بیان ہے، ان لوگوں نے کسی معقول اور علمی بنیاد کے بغیر مختلف کاموں کو من گھڑت اسباب کی بنیاد پر حلال یا حرام قرار دے رکھا تھا، مثلاً خود اپنی اولاد کو انتہائی سنگ دلی سے قتل کردیتے تھے، اگر لڑکی پیدا ہوئی تو اسے اپنے لئے بڑی شرم کی بات سمجھ کر اسے زندہ زمین میں دفن کردیتے تھے، بعض لوگ اس وجہ سے بھی لڑکیوں کو دفن کردیتے تھے کہ ان کا عقیدہ یہ تھا کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں اس لئے انسانوں کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ لڑکیاں رکھیں، لڑکوں کو بعض اس وجہ سے قتل کر ڈالتے تھے کہ ان کو کہاں سے کھلائیں گے، اور کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو یہ نذر مان لیتے تھے کہ ہمارا جو دسواں لڑکا ہوگا اسے اللہ یا بتوں کے نام پر ذبح کردیں گے، اس کے علاوہ اپنے مویشیوں اور کھیتوں کی پیداوار کے بارے میں بھی عجیب و غریب عقیدے گھڑ رکھے تھے، ان میں سے ایک کا بیان اس آیت میں ہے اور وہ یہ کہ اپنے کھیتوں کی پیداوار اور مویشیوں کے دودھ یا گوشت میں سے کچھ حصہ تو اللہ کے نام رکھتے تھے (جو مہمانوں اور غریبوں میں تقسیم کیلئے ہوتا تھا) اور ایک حصہ اپنے بتوں کے نام کا نکالتے تھے جو بت خانوں پر چڑھا یا جاتا تھا اور اس سے بت خانوں کے نگران فائدہ اٹھاتے تھے، اول تو یہ بات ہی بیہودہ تھی کہ اللہ کے ساتھ بتوں کو شریک کرکے ان کے نام پر پیداوار کا کچھ حصہ رکھا جائے، اوپر سے ستم ظریفی یہ تھی کہ جو حصہ اللہ کے نام کا رکھا تھا اگر اس میں سے کچھ بتوں والے حصے میں چلا جاتا تو کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، البتہ اگر بتوں کے حصے میں سے کوئی چیز اللہ کے نام کے حصے میں چلی جاتی تو اسے فوراً واپس کرنے کا اہتمام کرتے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- وَجَعَلُوا۟wajaʿalūاور انہوں نے مقرر کرلیا
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- لِلَّهِlillahiاللہ کے لئے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- مِمَّاmimmāاس میں سے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- ذَرَأَdhara-aاس نے پیدا کیا
- مادہ
- ذرا
- اصل لفظ
- ذَرَأَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْحَرْثِl-ḥarthiکھیتیوں میں
- مادہ
- حرث
- اصل لفظ
- حَرْث
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَنْعَٰمِwal-anʿāmiاور مویشیوں میں سے
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نَعَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- نَصِيبًاnaṣībanایک حصہ
- مادہ
- نصب
- اصل لفظ
- نَصِيب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَقَالُوا۟faqālūتو انہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- هَٰذَاhādhāیہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- لِلَّهِlillahiاللہ کے لئے ہے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- بِزَعْمِهِمْbizaʿmihimان کے گمان کے مطابق
- مادہ
- زعم
- اصل لفظ
- زَعْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَهَٰذَاwahādhāاور یہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · تنبیہ · اسمِ اشارہ
- لِشُرَكَآئِنَاlishurakāināہمارے شریکوں کے لئے ہے
- مادہ
- شرك
- اصل لفظ
- شَرِيك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- فَمَاfamāتو جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · اسمِ موصول
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لِشُرَكَآئِهِمْlishurakāihimان کے شریکوں کے لئے
- مادہ
- شرك
- اصل لفظ
- شَرِيك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- فَلَاfalāتو نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ زائد · حرفِ نفی
- يَصِلُyaṣiluوہ پہنچتا
- مادہ
- وصل
- اصل لفظ
- يَصِلُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِلَىilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کی طرف
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَمَاwamāاور جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لِلَّهِlillahiاللہ کے لئے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- فَهُوَfahuwaتو وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ زائد · ضمیرِ شخصی
- يَصِلُyaṣiluپہنچتا ہے
- مادہ
- وصل
- اصل لفظ
- يَصِلُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِلَىٰilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- شُرَكَآئِهِمْshurakāihimان کے شریکوں کے
- مادہ
- شرك
- اصل لفظ
- شَرِيك
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- سَآءَsāaبرا ہے
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- ساءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَاmāکتنا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَحْكُمُونَyaḥkumūnaوہ فیصلے کرتے ہیں
- مادہ
- حكم
- اصل لفظ
- حَكَمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
ہدعت کا آغاز مشرکین کی ایک نو ایجاد (بدعت) جو کفر و شرک کا ایک طریقہ تھی بیان ہو رہی ہے کہ ہر چیز پیدا کی ہوئی تو ہماری ہے پھر یہ اس میں سے نذرانہ کا کچھ حصہ ہمارے نام کا ٹھہراتے ہیں اور کچھ اپنے گھڑے ہوئے معبودوں کا جنہیں وہ ہمارا شریک بنائے ہوئے ہیں، اسی کے ساتھ ہی یہ بھی کرتے ہیں کہ اللہ کے نام کا ٹھہرایا ہوا نذرانہ بتوں کے نام والے میں مل گیا تو وہ تو بتوں کا ہوگیا لیکن اگر بتوں کے لئے ٹھہرائے ہوئے میں سے کچھ اللہ کے نام والے میں مل گیا تو اسے جھٹ سے نکال لیتے تھے۔ کوئی ذبیحہ اپنے معبودوں کے نام کا کریں تو بھول کر بھی اس پر اللہ کا نام نہیں لیتے یہ کیسی بری تقسیم کرتے ہیں۔ اولاً تو یہ تقسیم ہی جہالت کی علامت ہے کہ سب چیزیں اللہ کی پیدا کی ہوئی اسی کی ملکیت پھر ان میں سے دوسرے کے نام کی کسی چیز کو نذر کرنے والے یہ کون ؟ جو اللہ لا شریک ہے انہیں اس کے شریک ٹھہرانے کا کیا مقصد ؟ پھر اس ظلم کو دیکھو اللہ کے حصے میں سے تو بتوں کو پہنچ جائے اور بتوں کا حصہ ہرگز اللہ کو نہ پہنچ سکے یہ کیسے بد ترین اصول ہیں۔ ایسی ہی غلطی یہ بھی تھی کہ اللہ کے لئے لڑکیاں اور اپنے لئے لڑکے تو تمہارے ہوں اور جن لڑکیوں سے تم بیزار وہ اللہ کی ہوں۔ کیسی بری تقسیم ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir