المجادلة ⁦۵۸:۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۴۳ · پارہ ۲۸

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا تَنَٰجَيۡتُمۡ فَلَا تَتَنَٰجَوۡاْ بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِ وَمَعۡصِيَتِ ٱلرَّسُولِ وَتَنَٰجَوۡاْ بِٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِيٓ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

Ya ayyuha allatheena amanooitha tanajaytum fala tatanajaw bil-ithmiwalAAudwani wamaAAsiyati arrasooliwatanajaw bilbirri wattaqwa wattaqooAllaha allathee ilayhi tuhsharoon

تراجم

اے ایمان والو! تم جب سرگوشی کرو تو یہ سرگوشیاں گناه اور ﻇلم (زیادتی) اور نافرمانیٴ پیغمبر کی نہ ہوں[1] ، بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں پر سرگوشی کرو[2] اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کیے جاؤ گے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جس طرح یہود اور منافقین کا شیوہ ہے۔ یہ گویا اہل ایمان کو تربیت اور کردار سازی کے لیے کہا جارہا ہے۔ کہ اگر تم اپنے دعوائے ایمان میں سچے ہو تو تمہاری سرگوشیاں یہود اور اہل نفاق کی طرح اثم وعدوان پر نہیں ہونی چاہیں۔
  2. یعنی جس میں خیر ہی خیر ہو اور جو اللہ اور اس کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت پر مبنی ہو۔ کیونکہ یہی نیکی اور تقویٰ ہے۔

اے ایمان والو ! جب تم آپس میں ایک دوسرے سے سرگوشی کرو تو ایسی سرگوشی نہ کرو جو گناہ، زیادتی اور رسول کی نافرمانی پر مشتمل ہو، ہاں ایسی سرگوشی کرو جو نیک کاموں اور تقوی پر مشتمل ہو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، جس کے پاس تم سب کو جمع کر کے لے جایا جائے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم · تنبیہ
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. ءَامَنُوٓا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. إِذَاidhāجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  5. تَنَٰجَيْتُمْtanājaytumتم سرگوشیاں کرو۔ پوشیدہ بات کرو
    مادہ
    نجو
    اصل لفظ
    تَناجَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. فَلَاfalāپس نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نہی
  7. تَتَنَٰجَوْا۟tatanājawتم سرگوشیاں کرو
    مادہ
    نجو
    اصل لفظ
    تَناجَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. بِٱلْإِثْمِbil-ith'miساتھ گناہ کے
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  9. وَٱلْعُدْوَٰنِwal-ʿud'wāniاور زیادتی کے
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عُدْوان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  10. وَمَعْصِيَتِwamaʿṣiyatiاور نافرمانی
    مادہ
    عصي
    اصل لفظ
    مَعْصِيَت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  11. ٱلرَّسُولِl-rasūliرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. وَتَنَٰجَوْا۟watanājawاور پوشیدہ بات کرو
    مادہ
    نجو
    اصل لفظ
    تَناجَيْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  13. بِٱلْبِرِّbil-biriساتھ نیکی کے
    مادہ
    برر
    اصل لفظ
    بِرّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  14. وَٱلتَّقْوَىٰwal-taqwāاور تقوی کے
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    تَقْوَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  15. وَٱتَّقُوا۟wa-ittaqūاور ڈرو
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    اتَّقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  16. ٱللَّهَl-lahaاللہ سے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  17. ٱلَّذِىٓalladhīوہ ذات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  18. إِلَيْهِilayhiاس کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  19. تُحْشَرُونَtuḥ'sharūnaتم اکٹھے کیے جاؤ گے
    مادہ
    حشر
    اصل لفظ
    حَشَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اے ایمان والو! تم جب سرگوشیاں کرو تو یہ سرگوشیاں گناہ اور ظلم (زیادتی) اور نافرمانی پیغمبر کی نہ ہو (۱) بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں پر سرگوشی کرو (۲) اور اس اللہ سے ڈرتے رہو، جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے۔ ۹۔۱ جس طرح یہود اور منفقین کا شیوہ ہے یہ گویا اہل ایمان کو تربیت اور کردار سازی کے لیے کہا جارہا ہے کہ اگر تم اپنے دعوائے ایمان میں سچے ہو تو تمہاری سرگوشیاں یہود اور اہل نفاق کی طرح اثم وعدوان پر نہیں ہونی چاہئیں۔ ٩۔۲ یعنی جس میں خیر ہی خیر ہو اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت پر مبنی ہو، کیونکہ یہی نیکی اور تقویٰ ہے

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan