الحديد ⁦۵۷:۲۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۴۰ · پارہ ۲۷

سَابِقُوٓاْ إِلَىٰ مَغۡفِرَةٖ مِّن رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا كَعَرۡضِ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ أُعِدَّتۡ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦۚ ذَٰلِكَ فَضۡلُ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ

Sabiqoo ila maghfiratin minrabbikum wajannatin AAarduha kaAAardi assama-iwal-ardi oAAiddat lillatheena amanoobillahi warusulihi thalika fadlu Allahiyu/teehi man yashao wallahu thooalfadli alAAatheem

تراجم

(آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف[1] جس کی وسعت آسمان وزمین کی وسعت کے برابر ہے[2] یہ ان کے لیے بنائی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے[3] اور اللہ بڑے فضل واﻻ ہے.[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اعمال صالحہ اور توبہ النصوح کی طرف کیونکہ یہی چیزیں مغفرت رب کا ذریعہ ہیں
  2. اور جس کا عرض اتنا ہو، اس کا طول کتنا ہو گا؟ کیونکہ طول، عرض سے زیادہ ہی ہوتا ہے۔
  3. ظاہر ہے اس کی چاہت اسی کے لیے ہوتی ہے جو کفرومعصیت سے توبہ کرکے ایمان وعمل صالح کی زندگی اختیار کر لیتاہے، اسی لیے وہ ایسےلوگوں کو ایمان اور اعمال صالحہ کی توفیق سے بھی نواز دیتا ہے۔
  4. وہ جس پر چاہتا ہے،اپنا فضل فرماتا ہے، جس کو وہ کچھ دے، کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے روک لے، اسے کوئی دے نہیں سکتا، تمام خیر اسی کے ہاتھ میں ہے، وہی کریم مطلق اور جواد حقیقی ہے جس کے ہاں بخل کا تصور نہیں۔

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کی چوڑائی جیسی ہے، یہ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں، یہ اللہ کا فضل ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. سَابِقُوٓا۟sābiqūایک دوسرے سے آگے بڑھو
    مادہ
    سبق
    اصل لفظ
    سابِقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. مَغْفِرَةٍmaghfiratinبخشش کی
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    مَغْفِرَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. رَّبِّكُمْrabbikumاپنے رب کی طرف
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَجَنَّةٍwajannatinاور جنت کی طرف
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جَنَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. عَرْضُهَاʿarḍuhāاس کی وسعت۔ چوڑائی
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    عَرْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. كَعَرْضِkaʿarḍiعرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہے
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    عَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  9. ٱلسَّمَآءِl-samāiآسمان کے
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. وَٱلْأَرْضِwal-arḍiاور زمین کے
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  11. أُعِدَّتْuʿiddatتیار کی گئی ہے
    مادہ
    عدد
    اصل لفظ
    أَعَدَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. لِلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  13. ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ پر
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  15. وَرُسُلِهِۦwarusulihiاور اس کے رسولوں پر
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  16. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  17. فَضْلُfaḍluفضل ہے
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  19. يُؤْتِيهِyu'tīhiوہ عطا کرتا ہے اسے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  20. مَنmanجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  21. يَشَآءُyashāuوہ چاہتا ہے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  22. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  23. ذُوdhūوالا ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  24. ٱلْفَضْلِl-faḍliفضل
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  25. ٱلْعَظِيمِl-ʿaẓīmiبڑے
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عَظِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

(آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف (۱) اور اس کی جنت کی طرف جس کی وسعت آسماں و زمین کی وسعت کے برابر ہے (۲) یہ ان کے لئے بنائی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں ایمان رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جس چاہے دے (۳) اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ (٤) ۲۱۔۱یعنی اعمال صالحہ اور توبۃ النصوح کی طرف کیونکہ یہی چیزیں مغفرت رب کا ذریعہ ہیں۔ ٢١۔۲ اور جس کا عرض اتنا ہو، اس کا طول کتنا ہوگا؟ کیونکہ طول عرض سے زیادہ ہی ہوتا ہے ۲۱۔۳ ظاہر ہے اس کی چاہت اسی کے لیے ہوتی ہے جو کفر و معصیت سے توبہ کر کے ایمان وعمل صالح کی زندگی اختیار کر لیتا ہے اسی لیے وہ ایسے لوگوں کو ایمان صالحہ کی توفیق سے بھی نوازتا دیتا ہے۔ ۲۱۔٤ وہ جس پر چاہتا ہے اپنا فضل فرماتا ہے جس کو وہ کچھ دے کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے روک لے اسے کوئی نہیں دے سکتا۔ تمام خیر اسی کے ہاتھ میں ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan