الحديد ⁦۵۷:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۹ · پارہ ۲۷

يُنَادُونَهُمۡ أَلَمۡ نَكُن مَّعَكُمۡۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَلَٰكِنَّكُمۡ فَتَنتُمۡ أَنفُسَكُمۡ وَتَرَبَّصۡتُمۡ وَٱرۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَغَرَّكُم بِٱللَّهِ ٱلۡغَرُورُ

Yunadoonahum alam nakun maAAakum qaloobala walakinnakum fatantum anfusakum watarabbastumwartabtum wagharratkumu al-amaniyyu hattajaa amru Allahi wagharrakum billahialgharoor

تراجم

یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمھارے ساتھ نہ تھے[1] وه کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا[2] تھا اور انتظار میں ہی رہے[3] اور شک و شبہ کرتے رہے[4] اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا[5] یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا[6] اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا.[7]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دیوارحائل ہونے پر منافقین مسلمانوں سے کہیں گے کہ دنیا میں ہم تمہارے ساتھ نمازیں نہیں پڑھتے تھے ، اور جہاد وغیرہ میں حصہ نہیں لیتے تھے؟
  2. کہ تم نے اپنے دلوں میں کفر اور نفاق چھپا رکھا تھا۔
  3. کہ شایدمسلمان کسی گردش کا شکار ہو جائیں۔
  4. دین کے معاملے میں، اسی لیے قرآن کو مانا نہ دلائل ومعجزات کو۔
  5. جس میں تمہیں شیطان نے مبتلا کیے رکھا۔
  6. یعنی تمہیں موت آ گئی، یا مسلمان بالآخر غالب رہے اور تمہاری آرزوں پر پانی پھیر گیا۔
  7. یعنی اللہ کے حلم اور اس کے قانون امہال (مہلت دینے) کی وجہ سے تمہیں شیطان نےدھوکےمیں ڈالے رکھا۔

وہ مومنوں کو پکاریں گے کہ : کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے ؟ مومن کہیں گے کہ : ہاں تھے تو سہی، لیکن تم نے خود اپنے آپ کو فتنے میں ڈال لیا، اور انتظار میں رہے، [1] شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی آرزوؤں نے تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا، [2] یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا اور وہ بڑا دھوکے باز (یعنی شیطان) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکا ہی دیتا رہا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اس انتظار میں رہے کہ کب مسلمانوں پر کوئی مصیبت آئے، اور ہم کھلے بندوں اپنے کفر کا اظہار کریں۔ 13: منافقین اس انتظار اور آرزو میں تھے کہ مسلمانوں کو ان دشمنوں کے ہاتھوں شکست ہوجائے، اور (معاذ اللہ) اسلام کا بالکل خاتمہ ہی ہوجائے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يُنَادُونَهُمْyunādūnahumوہ پکاریں گے ان کو
    مادہ
    ندي
    اصل لفظ
    نادَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. أَلَمْalamکیا نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ نفی
  3. نَكُنnakunتھے ہم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. مَّعَكُمْmaʿakumتمہارے ساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  5. قَالُوا۟qālūوہ کہیں گے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بَلَىٰbalāکیوں نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جواب
  7. وَلَٰكِنَّكُمْwalākinnakumلیکن تم نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  8. فَتَنتُمْfatantumفتنے میں ڈالا تم نے
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فَتَنُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. أَنفُسَكُمْanfusakumاپنے نفسوں کو
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَتَرَبَّصْتُمْwatarabbaṣtumاور موقعہ پرستی کی تم نے
    مادہ
    ربص
    اصل لفظ
    تَرَبَّصْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَٱرْتَبْتُمْwa-ir'tabtumاور شک میں پڑے رہے تم
    مادہ
    ريب
    اصل لفظ
    ارْتابَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. وَغَرَّتْكُمُwagharratkumuاور دھوکے میں ڈالا تم کو
    مادہ
    غرر
    اصل لفظ
    غَرَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  13. ٱلْأَمَانِىُّl-amāniyuخواہشات نے
    مادہ
    مني
    اصل لفظ
    أُمْنِيَّت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. جَآءَjāaآگیا
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  16. أَمْرُamruفیصلہ
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. وَغَرَّكُمwagharrakumاور دھوکے میں ڈالا تم کو
    مادہ
    غرر
    اصل لفظ
    غَرَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  19. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کے بارے میں
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  20. ٱلْغَرُورُl-gharūruبڑے دھوکے باز نے
    مادہ
    غرر
    اصل لفظ
    غَرُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے (١) وہ کہیں گے ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا (٢) تھا اور وہ انتظار میں ہی رہے (٣) اور شک وشبہ کرتے رہے (٤) تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا (۵) یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا ( ٦) اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے رکھنے والے نے دھوکے میں رکھا۔(۷) ١٤۔١ یعنی دیوار حائل ہونے پر منافقین مسلمانوں سے کہیں گے کہ دنیا میں ہم تمھارے ساتھ نمازیں نہیں پڑھتے تھے اور جہاد وغیرہ میں حصہ نہیں لیتے تھے۔ ١٤۔٢ تم نے اپنے دلوں میں کفر اور نفاق چھپا رکھا تھا۔ ١٤۔٣ کہ شاید مسلمان کسی گردش کا شکار ہوجائیں ١٤۔٤ دین کے معاملے میں، اسی لیے قرآن کو مانا نہ دلائل ومعجزات کو۔ ۱٤۔۵جس میں تمہیں شیطان نے مبتلا کیے رکھا۔ ۱٤۔ ٦ یعنی تمہیں موت آگئی، یا مسلمان بالآخر غالب رہے اور تمہاری آرزوں پر پانی پھر گیا۔ ۱٤۔۷یعنی اللہ کے حلم اور اس کے قانون امہال کی وجہ سے تمہیں شیطان نے دھوکے میں ڈالے رکھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan