الحديد ۵۷:۱۳
يَوۡمَ يَقُولُ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتُ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱنظُرُونَا نَقۡتَبِسۡ مِن نُّورِكُمۡ قِيلَ ٱرۡجِعُواْ وَرَآءَكُمۡ فَٱلۡتَمِسُواْ نُورٗاۖ فَضُرِبَ بَيۡنَهُم بِسُورٖ لَّهُۥ بَابُۢ بَاطِنُهُۥ فِيهِ ٱلرَّحۡمَةُ وَظَٰهِرُهُۥ مِن قِبَلِهِ ٱلۡعَذَابُ
Yawma yaqoolu almunafiqoona walmunafiqatulillatheena amanoo onthuroonanaqtabis min noorikum qeela irjiAAoo waraakum faltamisoonooran faduriba baynahum bisoorin lahu babun batinuhufeehi arrahmatu wathahiruhumin qibalihi alAAathab
تراجم
اس دن منافق مرد وعورت ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں[1] ۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ[2] اور روشنی تلاش کرو۔ پھر ان کے اور ان کے درمیان[3] ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازه بھی ہوگا۔ اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت[4] ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا.[5]
- یہ منافقین کچھ فاصلے تک اہل ایمان کے ساتھ ان کی روشنی میں چلیں گے، پھر اللہ تعالیٰ منافقین پر اندھیرا مسلط فرما ئےگا، اس وقت وہ اہل ایمان سے یہ کہیں گے۔
- اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جا کر اسی طرح ایمان اور عمل صالح کی پونجی لے کر آؤ، جس طرح ہم لائے ہیں۔ یا استہزا کے طور پراہل ایمان کہیں گےکہ پیچھے جہاں سے ہم یہ نور لائے تھے وہیں جا کر اسے تلاش کرو۔
- یعنی مومنین اور منافقین کے درمیان۔
- اس سے مراد جنت ہے جس میں اہل ایمان داخل ہو چکےہوں گے۔
- یہ وہ حصہ ہے جس میں جہنم ہوگی۔
اس دن جب منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ : ذرا ہمارا انتظار کرلو کہ تمہارے نور سے ہم بھی کچھ روشنی حاصل کرلیں۔ [1] ان سے کہا جائے گا کہ : تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ، پھر نور تلاش کرو۔ [2] پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی، اور باہر کی طرف عذاب ہوگا۔
- : منافق لوگ چونکہ دنیا میں اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے تھے، اس لیے شروع میں وہ آخرت میں بھی مسلمانوں کے ساتھ لگ جائیں گے، لیکن جب حقیقی مسلمان تیزی سے آگے نکل جائیں گے تو ان کے ساتھ وہ نور بھی آگے بڑھ جائے گا، اور منافق لوگ اندھیرے میں پیچھے رہ جائیں گے، اس وقت وہ اپنے ظاہری طور پر مسلمان ہونے کا حوالہ دے کر آگے جانے والے مسلمانوں کو آواز دیں گے کہ ذرا ہمارا انتظار کرلو، تاکہ تمہارے نور سے ہم بھی فائدہ اٹھاسکیں۔ 11: یعنی یہ فیصلہ پیچھے ہورہا ہے کہ کسی کو نور ملے، کس کو نہ ملے، اس لیے پیچھے جا کر نور حاصل کرنے کی درخواست کرو۔
لفظ بہ لفظ
- يَوْمَyawmaجس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَقُولُyaqūluکہیں گے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْمُنَٰفِقُونَl-munāfiqūnaمنافق (مرد)
- مادہ
- نفق
- اصل لفظ
- مُنافِق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْمُنَٰفِقَٰتُwal-munāfiqātuاور منافق عورتیں
- مادہ
- نفق
- اصل لفظ
- مُنافِقَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- لِلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- ءَامَنُوا۟āmanūایمان لائے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱنظُرُونَاunẓurūnāدیکھو ہم کو ہم
- مادہ
- نظر
- اصل لفظ
- نَظَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- نَقْتَبِسْnaqtabisروشنی حاصل کریں
- مادہ
- قبس
- اصل لفظ
- نَقْتَبِسْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- نُّورِكُمْnūrikumتمہارے نور
- مادہ
- نور
- اصل لفظ
- نُور
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قِيلَqīlaکہہ دیا جائے گا ل
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱرْجِعُوا۟ir'jiʿūوٹ جاؤ۔ پلٹ جاؤ
- مادہ
- رجع
- اصل لفظ
- رَجَعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَرَآءَكُمْwarāakumاپنے پیچھے
- مادہ
- وري
- اصل لفظ
- وَراء
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- فَٱلْتَمِسُوا۟fal-tamisūپھر تلاش کرو
- مادہ
- لمس
- اصل لفظ
- الْتَمِسُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- نُورًاnūranنور کو
- مادہ
- نور
- اصل لفظ
- نُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَضُرِبَfaḍuribaتو حائل کردی جائے گی
- مادہ
- ضرب
- اصل لفظ
- ضَرَبَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- بَيْنَهُمbaynahumان کے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- بِسُورٍbisūrinایک دیوار
- مادہ
- سور
- اصل لفظ
- سُور
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- لَّهُۥlahuاس کا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- بَابٌۢbābunایک دروازہ ہوگا
- مادہ
- بوب
- اصل لفظ
- باب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَاطِنُهُۥbāṭinuhuاس کے اندر
- مادہ
- بطن
- اصل لفظ
- باطِن
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فِيهِfīhiاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ٱلرَّحْمَةُl-raḥmatuرحمت ہوگی
- مادہ
- رحم
- اصل لفظ
- رَحْمَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَظَٰهِرُهُۥwaẓāhiruhuاور اس کے باہر
- مادہ
- ظهر
- اصل لفظ
- ظاهِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- مِنminاس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قِبَلِهِqibalihiسامنے سے
- مادہ
- قبل
- اصل لفظ
- قِبَل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلْعَذَابُl-ʿadhābuعذاب ہوگا
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اس دن منافق مرد و عورت ایمانداروں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ (١) اور روشنی تلاش کرو پھر ان کے اور ان کے درمیان (٢) ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازہ بھی ہوگا اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت ہوگی (٤) اور باہر کی طرف عذاب ہوگا۔(٥) ١٣۔١ یہ منافقین کچھ فاصلے تک اہل ایمان کے ساتھ ان کی روشنی میں چلیں گے، پھر اللہ تعالٰی منافقین پر اندھیر مسلط فرما دے گا، اس وقت وہ اہل ایمان سے یہ کہیں گے۔ ١٣۔٢ اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جاکر اسی طرح ایمان اور عمل صالح کی پونجی لے کر آؤ، جس طرح ہم لائے ہیں یا مذاق کے طور پر اہل ایمان کہیں گے کہ پیچھے جہاں سے ہم نور لائے تھے وہی جا کر تلاش کرو۔ ١٣۔٣ یعنی مومنین اور منافقین کے درمیان۔ (٤) اس سے مراد جنت ہے جس میں اہل ایمان داخل ہوچکے ہوں گے۔ (٥) یعنی وہ حصہ ہے جس میں جہنم ہوگی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan