Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۲۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ
آیت ۵۵:۲۴ کھولیںاور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں [23] جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اُٹھے ہوئے ہیں
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :23
یعنی اس کی قدرت سے بنے ہیں۔ اسی نے انسان کو یہ صلاحیت بخشی کہ سمندروں کو پار کرنے کے لیے جہاز بنائے۔ اسی نے زمین پر وہ سامان پیدا کیا جس سے جہاز بن سکتے ہیں۔ اور اسی نے پانی کو ان قواعد کا پابند گیا جن کی بدولت غضبناک سمندروں کے سینے پر پہاڑ جیسے جہازوں کا چلنا ممکن ہوا۔