Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۲۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۳ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ [22]
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :22
یہاں بھی اگرچہ |" آلاء |" میں قدرت کا پہلو نمایاں ہے، لیکن نعمت اور اوصاف حمیدہ کا پہلو بھی مخفی نہیں ہے۔ یہ خدا کی نعمت ہے کہ سمندر سے یہ قیمتی چیزیں برآمد ہوتی ہیں، اور یہ اس کی شان ربوبیت ہے کہ جس مخلوق کو اس نے ذوق جمال اور شوق زینت بخشا تھا اس کے ذوق و شوق کی تسکین کے لیے طرح طرح کی حسین چیزیں اس نے اپنی دنیا میں پیدا کردیں۔