القمر ⁦۵۴:۵۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۱ · پارہ ۲۷

فِي مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِندَ مَلِيكٖ مُّقۡتَدِرِۭ

Fee maqAAadi sidqin AAinda maleekinmuqtadir

تراجم

راستی اور عزت کی بیٹھک میں[1] قدرت والے بادشاه کے پاس.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مَقْعَدِ صِدقٍ، عزت کی بیٹھک یا مجلس حق، جس میں گناہ کی بات ہوگی نہ لغویات کا ارتکاب۔ مراد جنت ہے۔
  2. مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ، قدرت والا بادشاہ یعنی وہ ہر طرح کی قدرت سے بہرہ ور ہے جو چاہے کر سکتا ہے،کوئی اسے عاجز نہیں کرسکتا۔ عِنْدَ (پاس) یہ کنایہ اس شرف منزلت اور عزت و احترام سے جواہل ایمان کو اللہ کے ہاں حاصل ہوگا۔

ایک سچی عزت والی نشست میں۔ اس بادشاہ کے پاس جس کے قبضے میں سارا اقتدار ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  2. مَقْعَدِmaqʿadiجگہ
    مادہ
    قعد
    اصل لفظ
    مَقْعَد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. صِدْقٍṣid'qinسچائی کی
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    صِدْق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. عِندَʿindaنزدیک
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  5. مَلِيكٍmalīkinبادشاہ کے
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلِيك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مُّقْتَدِرٍۭmuq'tadirinجو اقتدار والا ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    مُقْتَدِر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

راستی اور عزت کی بیٹھک میں (١) قدرت والے بادشاہ کے پاس۔ ٥٥۔١ مَقْعَدِ صِدْقٍ عزت کی بیٹھک یا مجلس حق، جس میں گناہ کی بات ہوگی نہ لغویات کا ارتکاب۔ مراد جنت ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan