القمر ۵۴:۵۱
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَآ أَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
Walaqad ahlakna ashyaAAakumfahal min muddakir
تراجم
اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے[1] ، پس کوئی ہے نصیحت لینے واﻻ.
- یعنی گزشتہ امتوں کےکافروں کو، جوکفر میں تمہارے ہی جیسےتھے۔ أَشْيَاعَكُمْ أَيْ : أَشْبَاهَكُمْ وَنُظَراءَكُمْ (فتح القدير)۔
اور تمہارے ہم مشرب لوگوں کو ہم پہلے ہی ہلاک کرچکے ہیں۔ اب بتاؤ ہے کوئی جو نصیحت حاصل کرے ؟
لفظ بہ لفظ
- وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
- أَهْلَكْنَآahlaknāہلاک کیا ہم نے
- مادہ
- هلك
- اصل لفظ
- أَهْلَكَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَشْيَاعَكُمْashyāʿakumتمہارے جیسوں کو۔ تمہارے گروہوں کو
- مادہ
- شيع
- اصل لفظ
- شِيعَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَهَلْfahalتو کیا ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- هَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
- مِنminکوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- مُّدَّكِرٍmuddakirinنصیحت پکڑنے والا
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- مُدَّكِر
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے (١) پس کوئی ہے نصیحت لینے والا۔ ٥١۔١ یعنی گذشتہ امتوں کے کافروں کو، جو کفر میں تمہارے ہی جیسے تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan