القمر ⁦۵۴:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۸ · پارہ ۲۷

وَإِن يَرَوۡاْ ءَايَةٗ يُعۡرِضُواْ وَيَقُولُواْ سِحۡرٞ مُّسۡتَمِرّٞ

Wa-in yaraw ayatan yuAAridoowayaqooloo sihrun mustamirr

تراجم

یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی قریش نے، ایمان لانے کے بجائے، اسے جادو قرار دے کر اپنے اعراض کی روش برقرار رکھی۔

اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر وہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ موڑ لیتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک چلتا ہوا جادو ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ اسی قسم کے جادو مدت سے چلے آ رہے ہیں، اور یہ بھی کہ یہ ایسا جادو ہے جس کا اثر جلدی ہی ختم ہوجائے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنwa-inاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. يَرَوْا۟yarawوہ دیکھ لیں
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ءَايَةًāyatanکوئی بھی نشانی
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. يُعْرِضُوا۟yuʿ'riḍūمنہ موڑ جاتے ہیں
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    أَعْرَضَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. وَيَقُولُوا۟wayaqūlūاور کہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. سِحْرٌsiḥ'runجادو ہے
    مادہ
    سحر
    اصل لفظ
    سِحْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. مُّسْتَمِرٌّmus'tamirrunگزرنے والا۔ جاری رہنے والا۔ مسلسل
    مادہ
    مرر
    اصل لفظ
    مُسْتَمِرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے (١) ٢۔١ یعنی قریش نے، ایمان لانے کی بجائے، اسے جادو قرار دے کر اپنے اعراض کی روش جاری رکھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan