الطور ⁦۵۲:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۴ · پارہ ۲۷

۞وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٞ لَّهُمۡ كَأَنَّهُمۡ لُؤۡلُؤٞ مَّكۡنُونٞ

Wayatoofu AAalayhim ghilmanunlahum kaannahum lu/luon maknoon

تراجم

اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جنتیوں کی خدمت کے لیے انہیں نو عمر خادم بھی دیئے جائیں گے جو ان کی خدمت کےلیے پھر رہے ہوں گے اورحسن وجمال اور صفائی ورعنائی میں وہ ایسے ہوں گے جیسے موتی، جسے ڈھک کر رکھا گیا ہو، تاکہ ہاتھ لگنے سے اس کی چمک دمک ماند پڑے۔

اور ان کے اردگرد نوجوان پھر رہے ہوں گے جو انہی (کی خدمت) کے لیے مخصوص ہوں گے، ایسے (خوبصورت) جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَطُوفُwayaṭūfuاور گھوم رہے ہوں گے
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طافَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. غِلْمَانٌghil'mānunنو عمر خادم
    مادہ
    غلم
    اصل لفظ
    غُلام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لَّهُمْlahumان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. كَأَنَّهُمْka-annahumگویا کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَأَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  6. لُؤْلُؤٌlu'lu-onموتی ہیں
    مادہ
    لؤلؤ
    اصل لفظ
    لُؤْلُؤ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. مَّكْنُونٌmaknūnunچھپے ہوئے۔ چھپا کر رکھے ہوئے
    مادہ
    كنن
    اصل لفظ
    مَكْنُون
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہونگے، گویا موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے (١) ٢٤۔١ یعنی جنتیوں کی خدمت کے لئے انہیں نو عمر خادم بھی دیئے جائیں گے جو ان کی خدمت کے لئے پھر رہے ہونگے اور حسن و جمال اور صفائی و رعنائی میں وہ ایسے ہونگے جیسے موتی، جسے ڈھک کر رکھا گیا ہو، تاکہ ہاتھ لگنے سے اس کی چمک دمک ماند نہ پڑ ے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan