الطور ⁦۵۲:۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۴ · پارہ ۲۷

يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأۡسٗا لَّا لَغۡوٞ فِيهَا وَلَا تَأۡثِيمٞ

YatanazaAAoona feeha ka/san lalaghwun feeha wala ta/theem

تراجم

(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے[1] جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. يَتَنَازَعُونَ، يَتَعَاطَونَ وَيَتَنَاوَلُونَ۔ ایک دوسرے سے لیں گے۔ یا پھر وہ معنی ہیں جو فاضل مترجم نےکیےہیں۔ کاﺱ، اس پیالے اور جام کو کہتے ہیں جو شراب یا کسی اور مشروب سے بھرا ہوا ہو۔ خالی برتن کو کاس نہیں کہتے۔ (فتح القدیر)۔
  2. اس شراب میں دنیا کی شراب کی تاثیر نہیں ہوگی، اسے پی کر نہ کوئی بہکے گا کہ لغو گوئی کرے نہ اتنا مدہوش اور مست ہو گا کہ گناہ کا ارتکاب کرے۔

وہاں وہ ایسے جام شراب پر (دوستانہ) چھینا جھپٹی کر رہے ہوں گے جس میں نہ کوئی بےہودگی ہوگی، اور نہ کوئی گناہ ہوگا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : چھینا جھپٹی سے مراد وہ چھینا جھپٹی ہے جو بےتکلف دوستوں میں کسی لذیذ چیز سے لطف لینے کے لئے ہوا کرتی ہے، اس سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی ؛ بلکہ مجلس کا لطف بڑھ جاتا ہے ؛ چنانچہ فرمایا گیا ہے اس جام شراب میں اس طرح کی بےہودگی یا گناہ کی کوئی بات نہیں ہوگی جو دنیا کے شرابیوں میں پائی جاتی ہے، اس شراب میں وہ نشہ ہی نہیں ہوگا جو انسان کو بےہودگیوں پر آمادہ کردے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَتَنَٰزَعُونَyatanāzaʿūnaایک دوسرے سے چھینیں گے
    مادہ
    نزع
    اصل لفظ
    تَنازَعُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. كَأْسًاkasanجام میں۔ پیالوں میں
    مادہ
    كاس
    اصل لفظ
    كَأْس
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لَّاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. لَغْوٌlaghwunکوئی بےہودہ گوئی ہوگی
    مادہ
    لغو
    اصل لفظ
    لَغْو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  8. تَأْثِيمٌtathīmunکوئی گناہ
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    تَأْثِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) چھینا جھپٹی کریں گے (۱) جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ (۲) ٢٣۔١ یتنازعون یتعاطون ویتناولون ایک دوسرے سے لیں گے۔ یا پھر وہ معنی ہیں جو فاضل مترجم نے کیے ہیں، کاس اس پیالے اور جام کو کہتے ہیں جو شراب یا کسی اور مشروب سے بھرا ہوا ہو خالی برتن کو کاس نہیں کہتے۔ ٢٣۔۲اس شراب میں دنیا کی شراب کی تاثیر نہیں ہوگی اسے پی کر نہ کوئی بہکے گا اور نہ اتنا مدہوش ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan