الذاريات ⁦۵۱:۵۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۳ · پارہ ۲۷

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ

Fa-inna lillatheena thalamoothanooban mithla thanoobi as-habihimfala yastaAAjiloon

تراجم

پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا[1] ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ذَنُوبٌ کے معنی بھرے ڈول کےہیں۔ کنویں سے ڈول میں پانی نکالا کر تقسیم کیا جاتا ہے اس اعتبار سے یہاں ڈول کو حصے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔ مطلب ہے کہ ظالموں کو عذاب سے حصہ پہنچے گا، جس طرح اس سے پہلے کفر وشرک کا ارتکاب کرنے والوں کو ان کے عذاب کا حصہ ملا تھا۔
  2. لیکن یہ حصۂ عذاب انہیں کب پہنچے گا، یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، اس لیے طلب عذاب میں جلدی نہ کریں۔

اب تو جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کی بھی ایسی ہی باری آئے گی جیسے ان کے (پچھلے) ساتھیوں کی باری آئی تھی، اس لیے وہ مجھ سے جلدی (عذاب لانے) کا مطالبہ نہ کریں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنَّfa-innaتو بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب
  2. لِلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  3. ظَلَمُوا۟ẓalamūجنہوں نے ظلم کیا
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظَلَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. ذَنُوبًاdhanūbanحصہ ہے،
    مادہ
    ذنب
    اصل لفظ
    ذَنُوب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مِّثْلَmith'laمانند
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مِثْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ذَنُوبِdhanūbiحصے کے
    مادہ
    ذنب
    اصل لفظ
    ذَنُوب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. أَصْحَٰبِهِمْaṣḥābihimان کے ساتھیوں کے
    مادہ
    صحب
    اصل لفظ
    أَصْحاب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. فَلَاfalāپس نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  9. يَسْتَعْجِلُونِyastaʿjilūniوہ جلدی کریں مجھ سے
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    اسْتَعْجَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا (۱) لہذا وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں (۲) ٥٩۔١ ذنوب کے معنی بھرے ڈول کے ہیں۔ کنویں سے ڈول میں پانی نکال کر تقسیم کیا جاتا ہے اس اعتبار سے یہاں ڈول کو حصے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔ مطلب ہے کہ ظالموں کو عذاب سے حصہ پہنچے گا، جس طرح اس سے پہلے کفر وشرک کا ارتکاب کرنے والوں کو ان کے عذاب کا حصہ ملا تھا۔ ٥٩۔۲لیکن یہ حصہ عذاب انہیں کب پہنچے گا، یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، اس لئے طلب عذاب میں جلدی نہ کریں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan