الذاريات ⁦۵۱:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۲ · پارہ ۲۷

فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ

FaAAataw AAan amri rabbihim faakhathat-humuassaAAiqatu wahum yanthuroon

تراجم

لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے[1] نے ہلاک کر دیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ صَاعِقَةٌ (کڑاکا) آسمانی چیخ تھی اور اس کے ساتھ نیچے سے رَجْفَةٌ (زلزلہ) تھا جیساکہ سورۂ اعراف 78 میں ہے۔

اس پر بھی انہوں نے اپنے پروردگار کا حکم ماننے سے سرکشی اختیار کی تو انہیں کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھتے رہ گئے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَعَتَوْا۟faʿatawتو انہوں نے سرکشی کی
    مادہ
    عتو
    اصل لفظ
    عَتَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. عَنْʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. أَمْرِamriحکم
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. رَبِّهِمْrabbihimاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. فَأَخَذَتْهُمُfa-akhadhathumuتو پکڑ لیا ان کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. ٱلصَّٰعِقَةُl-ṣāʿiqatuایک کڑک نے
    مادہ
    صعق
    اصل لفظ
    صاعِقَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. وَهُمْwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  8. يَنظُرُونَyanẓurūnaدیکھ رہے تھے
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز تند) کڑاکے (١) نے ہلاک کر دیا۔ ٤٤۔١ (کڑاکا) آسمانی چیخ تھی اور اس کے ساتھ (زلزلہ) تھا جیسا کہ (فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِهِمْ جٰثِمِيْنَ 78؀) 7۔ الاعراف:78) میں ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan