الذاريات ⁦۵۱:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۱ · پارہ ۲۶

وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ

Wafee amwalihim haqqun lissa-iliwalmahroom

تراجم

اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. محروم سے مراد، وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے۔ چنانچہ مستحق ہونے کے باوجود لوگ اسے نہیں دیتے۔ یا وہ شخص ہے جس کا سب کچھ، آفت ارضی وسماوی میں،تباہ ہو جائے۔

اور ان کے مال و دولت میں سائلوں اور محروم لوگوں کا (باقاعدہ) حق ہوتا تھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : سائل سے مراد تو وہ حاجت مند ہے جو زبان سے اپنی ضرورت کا اظہار کردے، اور محروم سے مراد وہ ہے جو حاجت مند ہونے کے باوجود کسی سے کچھ مانگتا نہیں، اس آیت میں حق کا لفظ استعمال کرکے بتادیا گیا ہے کہ انسان ان لوگوں پر زکوٰۃ وغیرہ کی شکل میں جو کچھ خرچ کرتا ہے وہ کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کا حق ہے جو انہیں پہنچانا ہی چاہیے تھا، کیونکہ مال و دولت اللہ تعالیٰ کی عطا ہے، اور اس کا یہ حکم ہے کہ اس میں حاجت مند لوگوں کا بھی حصہ ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَفِىٓwafīاور میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  2. أَمْوَٰلِهِمْamwālihimان کے مالوں (میں)
    مادہ
    مول
    اصل لفظ
    مال
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. حَقٌّḥaqqunحق تھا
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لِّلسَّآئِلِlilssāiliسوالی کے لیے
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    سائِل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْمَحْرُومِwal-maḥrūmiاور محروم کے لیے
    مادہ
    حرم
    اصل لفظ
    مَحْرُوم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور ان کے مال میں مانگنے والوں اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا (١) ١٩۔١ محروم سے مراد، وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے۔ چنانچہ مستحق ہونے کے باوجودلوگ اسے نہیں دیتے۔ یا وہ شخص ہے جس کا سب کچھ، آفت ارضی و سماوی میں، تباہ ہو جائے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan