الذاريات ⁦۵۱:۱۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۱ · پارہ ۲۶

وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ

Wabil-ashari humyastaghfiroon

تراجم

اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. وقت سحر، قبولیت دعا کے بہترین اوقات میں سے ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ (جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور ندا دیتا ہے کہ کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ میں اس کی توبہ قبول کروں؟ کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ میں اسےبخش دوں، کوئی سائل ہے کہ میں اس کے سوال کو پورا کر دوں۔ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ (صحيح مسلم، كتاب صلاة المسافرين ، باب الترغيب في الدعاء والذكر في آخر الليل والإجابة فيه)۔

اور سحری کے اوقات میں وہ استغفار کرتے تھے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی رات کا بڑا حصہ عبادت میں گذارنے کے بعد بھی وہ اپنے اس عمل پر مغرور نہیں ہوتے، بلکہ سحری کے وقت اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے استغفار کرتے ہیں کہ نہ جانے ہماری عبادت میں کون کون سی کو تاہیاں رہ گئی ہوں جن کی وجہ سے وہ عبادت اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کے لائق نہ ہو، اس لیے آخر میں استغفار کرتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَبِٱلْأَسْحَارِwabil-asḥāriاور سحری کے وقت
    مادہ
    سحر
    اصل لفظ
    سَحَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  2. هُمْhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  3. يَسْتَغْفِرُونَyastaghfirūnaاستغفار کرتے تھے
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    اسْتَغْفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور صبح کے وقت استغفار کیا کرتے تھے۔ (۱) ۱۸۔۱ وقت سحر قبولیت دعا کے بہترین اوقات میں سے ہے حدیث میں آتا ہے کہ جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالٰی آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور ندا دیتا ہے کہ کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ میں اس کی توبہ قبول کروں؟ کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ میں اسے بخش دوں کوئی سائل ہے کہ میں اس کے سوال کو پورا کر دوں۔ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ّصحیح مسلم)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan