الذاريات ۵۱:۱۷
كَانُواْ قَلِيلٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ
Kanoo qaleelan mina allayli mayahjaAAoon
تراجم
وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.[1]
- هُجُوعٌ کے معنی ہیں، رات کو سونا، مَا يَهْجَعُونَ میں ما تاکید کے لئے ہے۔ وہ رات کو کم سوتے تھے، مطلب ہے ساری رات سو کر غفلت اور عیش وعشرت میں نہیں گزار دیتے تھے۔ بلکہ رات کا کچھ حصہ اللہ کی یاد میں اور اس کی بارگاہ میں گڑگڑاتے ہوئے گزارتے تھے۔ جیسا کہ احادیث میں بھی قیام اللیل کی تاکید ہے۔ مثلاً ایک حدیث میں فرمایا ”لوگو ! لوگوں کو کھانا کھلاؤ، صلۂ رحمی کرو، سلام پھیلاؤ اور رات کو اٹھ کر نماز پڑھو، جب کہ لوگ سوئے ہوئے ہوں، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے“۔ (مسند احمد 5/ 451)۔
وہ رات کے و قت کم سوتے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- كَانُوا۟kānūتھے وہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- قَلِيلًاqalīlanکم ہی
- مادہ
- قلل
- اصل لفظ
- قَلِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلَّيْلِal-layliرات میں (سے)
- مادہ
- ليل
- اصل لفظ
- لَيْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَهْجَعُونَyahjaʿūnaوہ سوتے تھے
- مادہ
- هجع
- اصل لفظ
- يَهْجَعُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
وہ رات کو بہت کم سویا کرتے تھے (١) ١٧۔١ ھجوع کے معنی ہیں رات کو سونا۔ ما یھجعون میں ما تاکید کے لیے ہے۔ وہ رات کو کم سوتے تھے، مطلب ہے ساری رات سو کر غفلت اور عیش و عشرت میں نہیں گزار دیتے تھے۔ بلکہ رات کا کچھ حصہ اللہ کی یاد میں اور اس کی بارگاہ میں گڑ گڑاتے ہوئے گزارتے تھے۔ جیسا کہ حدیث بھی قیام اللیل کی تاکید ہے۔ مثلاً ایک حدیث میں فرمایا ' لوگو! لوگوں کو کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، سلام پھیلاؤ اور رات کو اٹھ کر نماز پڑھو، جب کہ لوگ سوئے ہوئے ہوں، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے ' (مسند احمد ٥۔٤٥١)۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan