ق ⁦۵۰:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۱۸ · پارہ ۲۶

بَلۡ عَجِبُوٓاْ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٞ مِّنۡهُمۡ فَقَالَ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا شَيۡءٌ عَجِيبٌ

Bal AAajiboo an jaahum munthirunminhum faqala alkafiroona hatha shay-onAAajeeb

تراجم

بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاه کرنے واﻻ آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. حالانکہ اس میں کوئی تعجب والی بات نہیں ہے۔ ہر نبی اسی قوم کا ایک فرد ہوتا تھا جس میں اسے مبعوث کیا جاتا تھا۔ اسی حساب سے قریش مکہ کو ڈرانے کےلئے قریش ہی میں سے ایک شخص کو نبوت کے لئے چن لیا گیا۔

بلکہ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کوئی (آخرت سے) ڈرانے والا خود انہی میں سے (کیسے) آگیا، چنانچہ ان کافروں نے یہ کہا ہے کہ : یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. عَجِبُوٓا۟ʿajibūانہیں تعجب ہوا
    مادہ
    عجب
    اصل لفظ
    عَجِبُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  4. جَآءَهُمjāahumآگیا ان کے پاس
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. مُّنذِرٌmundhirunایک ڈرانے والا
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    مُنذِر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. فَقَالَfaqālaتو کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  8. ٱلْكَٰفِرُونَl-kāfirūnaکافروں نے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. هَٰذَاhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  10. شَىْءٌshayonایک چیز ہے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. عَجِيبٌʿajībunبہت ہی عجیب
    مادہ
    عجب
    اصل لفظ
    عَجِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاہ کرنے والا آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے (١) ٢۔١ حالانکہ اس میں کوئی تعجب والی بات نہیں ہے، ہر نبی اسی قوم کا ایک فرد ہوتا تھا جس میں اسے مبعوث کیا جاتا تھا۔ اسی حساب سے قریش مکہ کو ڈرانے کے لئے قریش ہی میں سے ایک شخص کو نبوت کے لئے چن لیا گیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan