المائدة ⁦۵:۶۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۱۸ · پارہ ۶

قُلۡ هَلۡ أُنَبِّئُكُم بِشَرّٖ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ ٱللَّهِۚ مَن لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيۡهِ وَجَعَلَ مِنۡهُمُ ٱلۡقِرَدَةَ وَٱلۡخَنَازِيرَ وَعَبَدَ ٱلطَّٰغُوتَۚ أُوْلَٰٓئِكَ شَرّٞ مَّكَانٗا وَأَضَلُّ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ 

Qul hal onabbi-okum bisharrin min thalikamathoobatan AAinda Allahi man laAAanahu Allahuwaghadiba AAalayhi wajaAAala minhumu alqiradata walkhanazeerawaAAabada attaghooti ola-ika sharrun makananwaadallu AAan sawa-i assabeel

تراجم

کہہ دیجیئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ کہ اس سے بھی زیاده برے اجر پانے واﻻ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون ہے؟ وه جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی اور اس پر وه غصہ ہوا اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راه راست سے بہت زیاده بھٹکنے والے ہیں۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تم تو (اے اہل کتاب!) ہم سے یوں ہی ناراض ہو جب کہ ہمارا قصور اس کے سوا کوئی نہیں کہ ہم اللہ پر اور قرآن کریم اور اس سے قبل اتاری گئی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ کیا یہ بھی کوئی قصور یا عیب ہے؟ یعنی یہ عیب اور مذمت والی بات نہیں، جیسا کہ تم نے سمجھ لیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ استثنا منقطع ہے۔ البتہ ہم تمہیں بتلاتے ہیں کہ بدترین لوگ اور گمراہ ترین لوگ، جو نفرت اور مذمت کے قابل ہیں، کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت اور اس کا غضب ہوا اور جن میں سے بعض کو اللہ نے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے طاغوت کی پوجا کی۔ اور اس آئینے میں تم اپنا چہرہ اور کردار دیکھ لو! کہ یہ کن کی تاریخ ہے اور کون لوگ ہیں؟ کیا یہ تم ہی نہیں ہو؟

(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ : کیا میں تمہیں بتاؤں کہ (جس بات کو تم برا سمجھ رہے ہو) اس سے زیادہ برے انجام والے کون ہیں ؟ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے پھٹکار ڈالی، جن پر اپنا غضب نازل کیا، جن میں سے لوگوں کو بندر اور سور بنایا، اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی، وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا بھی بدترین ہے اور وہ سیدھے راستے سے بھی بہت بھٹکے ہوئے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْqulکہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. هَلْhalکیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  3. أُنَبِّئُكُمunabbi-ukumمیں بتاؤں تم کو
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبَّأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. بِشَرٍّbisharrinساتھ بری چیز کے
    مادہ
    شرر
    اصل لفظ
    شَرّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  5. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ذَٰلِكَdhālikaاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  7. مَثُوبَةًmathūbatanثواب میں۔ انجام میں۔ بدلہ پانے میں
    مادہ
    ثوب
    اصل لفظ
    مَثُوبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. عِندَʿindaنزدیک
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  9. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. مَنmanجس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  11. لَّعَنَهُlaʿanahuلعنت کی
    مادہ
    لعن
    اصل لفظ
    لَعَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. وَغَضِبَwaghaḍibaاور غضب ناک ہوا
    مادہ
    غضب
    اصل لفظ
    غَضِبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  14. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  15. وَجَعَلَwajaʿalaاور اس نے بنائے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  16. مِنْهُمُmin'humuان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. ٱلْقِرَدَةَl-qiradataبندر
    مادہ
    قرد
    اصل لفظ
    قِرَدَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. وَٱلْخَنَازِيرَwal-khanāzīraاور خنزیر
    مادہ
    خنزر
    اصل لفظ
    خِنزِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  19. وَعَبَدَwaʿabadaاور جس نے بندگی کی
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  20. ٱلطَّٰغُوتَl-ṭāghūtaطاغوت کی
    مادہ
    طغي
    اصل لفظ
    طاغُوت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  21. أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · خطاب
  22. شَرٌّsharrunبدترین ہیں
    مادہ
    شرر
    اصل لفظ
    شَرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  23. مَّكَانًاmakānanمرتبے میں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    مَكان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  24. وَأَضَلُّwa-aḍalluاور زیادہ بھٹکے ہوئے
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    أَضَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  25. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  26. سَوَآءِsawāiسیدھے
    مادہ
    سوي
    اصل لفظ
    سَواء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  27. ٱلسَّبِيلِl-sabīliراستے
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ تاکہ اس سے بھی زیادہ اجر پانے والا اللہ تعالٰی کے نزدیک کون ہے؟ وہ جس پر اللہ تعالٰی نے لعنت کی اور اس پر وہ غصہ ہو اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راہ راست سے بہت زیادہ بھٹکنے والے ہیں (١)۔ ٦٠۔١ یعنی تم تو (اے اہل کتاب!) ہم سے یوں ناراض ہو جب کہ ہمارا قصور اس کے سوا کوئی نہیں کہ ہم اللہ پر اور قرآن کریم اور اس سے قبل اتاری گئی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں، کیا یہ بھی کوئی قصور یا عیب ہے؟ یعنی یہ عیب اور مذمت والی بات نہیں جیسا کہ تم نے سمجھ لیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ استشناء منقطع ہے۔ البتہ ہم تمہیں بتلاتے ہیں کہ یہ بدترین لوگ ہیں اور گمراہ ترین لوگ، جو نفرت اور مذمت کے قابل ہیں، کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی کی لعنت اور اس کا غضب ہوا جن میں سے بعض اللہ تعالٰی نے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے طاغوت کی پوجا کی۔ اور اس آئینے میں تم اپنا چہرا اور کردار دیکھ لو! کہ یہ کن کی تاریخ ہے اور کون لوگ ہیں؟ کیا یہ تم ہی نہیں ہو؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan