المائدة ⁦۵:۱۰۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۲۵ · پارہ ۷

فَإِنۡ عُثِرَ عَلَىٰٓ أَنَّهُمَا ٱسۡتَحَقَّآ إِثۡمٗا فَـَٔاخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَحَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَوۡلَيَٰنِ فَيُقۡسِمَانِ بِٱللَّهِ لَشَهَٰدَتُنَآ أَحَقُّ مِن شَهَٰدَتِهِمَا وَمَا ٱعۡتَدَيۡنَآ إِنَّآ إِذٗا لَّمِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ 

Fa-in AAuthira AAala annahumaistahaqqa ithman faakharani yaqoomanimaqamahuma mina allatheena istahaqqaAAalayhimu al-awlayani fayuqsimani billahilashahadatuna ahaqqu min shahadatihimawama iAAtadayna inna ithan lamina aththalimeen

تراجم

پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وه دونوں گواه کسی گناه کے مرتکب ہوئے ہیں[1] تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناه کا ارتکاب ہوا تھا اور دو شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وه دونوں کھڑے ہوئے تھے[2] یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونوں کی اس قسم سے زیاده راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا، ہم اس حالت میں سخت ﻇالم ہوں گے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جھوٹی قسمیں کھائیں ہیں۔
  2. ”أَوْلَيَانِ“، أَوْلَى کا تثنیہ ہے، مراد ہے میت یعنی موصی (وصیت کرنے والے) کے قریب ترین دو رشتے دار ”مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ ...“ کا مطلب یہ ہے جن کے مقابلے پر گناہ کا ارتکاب ہوا تھا یعنی جھوٹی قسم کا ارتکاب کرکے ان کو ملنے والا مال ہڑپ کرلیا تھا۔”الأوْلَيَانِ“ یہ یا تو”هُمَا“ مبتدا محذوف کی خبر ہے یا”يَقُومَانِ“ یا ”آخَرَانِ“ کی ضمیر سے بدل ہے۔ یعنی یہ دو قریبی رشتے دار، ان کی جھوٹی قسموں کے مقابلے میں اپنی قسم دیں گے۔

پھر بعد میں اگر یہ پتہ چلے کہ انہوں نے (جھوٹ بول کر) اپنے اوپر گناہ کا بوجھ اٹھا لیا ہے تو ان لوگوں میں سے دو آدمی ان کی جگہ (گواہی کے لیے) کھڑے ہوجائیں جن کے خلاف ان پہلے دو آدمیوں نے گناہ اپنے سر لیا تھا [1] اور وہ اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان پہلے دو آدمیوں کی گواہی کے مقابلے میں زیادہ سچی ہے، اور ہم نے (اس گواہی میں) کوئی زیادتی نہیں کی ہے، ورنہ ہم ظالموں میں شمار ہوں گے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ترجمہ امام رازی ؒ کی اختیار کردہ تفسیر پر مبنی ہے جس کی رو سے ”الاولیان“ سے مراد پہلے دو گواہ ہیں۔ جنہوں نے خیانت کی تھی۔ وھذا التفسیر اولیٰ حسب قراءۃ ”استحق“ علی البناء للفاعل کما ھو قراءۃ حفص، بالنظر الی اعراب الایۃ اما التفسیر الذی جعل ”ا الاولیا“ صفۃ للورثۃ، فوجھہ فی الاعراب خفی جدا، لانہ لا یظھر فیھا فاعل ”استحق“ الا بتکلف، و راجع روح المعانی و البحر المحیط و التفسیر الکبیر، نعم یظھر ذلک التفسیر فی قراءۃ ”استحق“ علی البناء و للمفعول۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنْfa-inپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. عُثِرَʿuthiraخبر ہوجائے
    مادہ
    عثر
    اصل لفظ
    عُثِرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. عَلَىٰٓʿalāاس بات پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. أَنَّهُمَاannahumāکہ بیشک وہ دونوں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  5. ٱسْتَحَقَّآis'taḥaqqāوہ دونوں حق دار ہوئے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    اسْتَحَقَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. إِثْمًاith'manگناہ کے
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. فَـَٔاخَرَانِfaākharāniدو دوسرے
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · اسم
  8. يَقُومَانِyaqūmāniدونوں کھڑے ہوگئے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قامَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مَقَامَهُمَاmaqāmahumāان دونوں کی جگہ
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    مَقام
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. مِنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  11. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  12. ٱسْتَحَقَّis'taḥaqqaحق ثابت ہوا
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    اسْتَحَقَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. عَلَيْهِمُʿalayhimuان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  14. ٱلْأَوْلَيَٰنِl-awlayāniدو قریب ترین
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    أَوْلَيان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. فَيُقْسِمَانِfayuq'simāniپھر وہ دونوں قسمیں کھائیں گے
    مادہ
    قسم
    اصل لفظ
    أَقْسَمُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  16. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  17. لَشَهَٰدَتُنَآlashahādatunāالبتہ ہماری شہادت
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهادَة
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم · ضمیرِ شخصی
  18. أَحَقُّaḥaqquزیادہ سچی ہے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    أَحَقّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  20. شَهَٰدَتِهِمَاshahādatihimāان دونوں کی شہادت
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهادَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  21. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  22. ٱعْتَدَيْنَآiʿ'tadaynāزیادتی کی ہم نے
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    اعْتَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  23. إِنَّآinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  24. إِذًاidhanتب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذًا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جواب
  25. لَّمِنَlaminaالبتہ میں سے ہوں گے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ جار
  26. ٱلظَّٰلِمِينَl-ẓālimīnaظالموں
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وہ دونوں گواہ کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں (٣) تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناہ کا ارتکاب ہوا تھا اور وہ شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وہ دونوں کھڑے ہوئے تھے (٢) یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونوں کی اس قسم سے زیادہ راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا، ہم اس حالت میں سخت ظالم ہونگے۔ ١٠٧۔١ یعنی جھوٹی قسمیں کھائیں ہیں۔ ١٠٧۔٢ اولیان، اولی کا تثنیہ ہے، مراد ہے میت یعنی موصی (وصیت کرنے والا) کے قریب ترین دو رشتے دار من الذین استحق علیہم کا مطلب یہ ہے جن کے مقابلے پر گناہ کا ارتکاب ہوا تھا یعنی جھوٹی قسم کا ارتکاب کر کے ان کو ملنے والا مال ہڑپ کر لیا تھا، الاولیان یہ یا تو ھما مبتدا محذوف کی خبر ہے یا یقومان یا آخران کی ضمیر سے بدل ہے۔ یعنی یہ دو قریبی رشتہ دار، ان کی جھوٹی قسموں کے مقابلے میں اپنی قسم دیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan