الفتح ⁦۴۸:۲۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۱۳ · پارہ ۲۶

وَلَوۡ قَٰتَلَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوَلَّوُاْ ٱلۡأَدۡبَٰرَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيّٗا وَلَا نَصِيرٗا

Walaw qatalakumu allatheenakafaroo lawallawoo al-adbara thumma la yajidoonawaliyyan wala naseera

تراجم

اور اگر تم سے کافر جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کار ساز پاتے نہ مددگار.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ حدیبیہ میں متوقع جنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ قریش مکہ صلح نہ کرتے بلکہ جنگ کا راستہ اختیار کرتے تو یہ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے، کوئی ان کا مددگار نہ ہوتا۔ مطلب یہ ہے کہ ہم وہاں تمہاری مدد کرتے اور ہمارے مقابلے میں کس کو ٹھہرنے کی طاقت ہے۔

اور یہ کافر لوگ تم سے لڑتے تو یقینا پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے، پھر انہیں کوئی یار و مددگار بھی نہ ملتا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی حدیبیہ کے مقام پر کافروں سے جو صلح کرائی گئی، اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ مسلمان کمزور تھے، اور جنگ کی صورت میں انہیں شکست اٹھانی پڑتی، بلکہ اگر مقابلہ ہوجاتا تو یہ کافر ہی شکست کھاتے، اور پیٹھ پھیر کر بھاگتے، لیکن اس وقت کئی مصلحتوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے جنگ کو روکا تھا، ان میں سے ایک مصلحت کا بیان آگے آیت نمبر 25 میں آرہا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْwalawاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. قَٰتَلَكُمُqātalakumuجنگ کرتے تم سے
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قاتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. لَوَلَّوُا۟lawallawūالبتہ پھیر لیتے
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    وَلَّى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. ٱلْأَدْبَٰرَl-adbāraپیٹھیں
    مادہ
    دبر
    اصل لفظ
    دُبُر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  8. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  9. يَجِدُونَyajidūnaوہ پاتے
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. وَلِيًّاwaliyyanکوئی دوست
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    وَلِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  12. نَصِيرًاnaṣīranکوئی مددگار
    مادہ
    نصر
    اصل لفظ
    نَصِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اگر تم سے کافروں سے جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کارساز پاتے نہ مددگار (١)۔ ٢٢۔١ یہ حدیبیہ میں متوقع جنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ قریش مکہ صلح نہ کرتے بلکہ جنگ کا راستہ اختیار کرتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے، کوئی ان کا مددگار نہ ہوتا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan