الجاثية ⁦۴۵:۳۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۰۲ · پارہ ۲۵

ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ ٱتَّخَذۡتُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ هُزُوٗا وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُونَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ

Thalikum bi-annakumu ittakhathtumayati Allahi huzuwan wagharratkumu alhayatuaddunya falyawma la yukhrajoonaminha wala hum yustaAAtaboon

تراجم

یہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا، پس آج کے دن نہ تو یہ (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اللہ کی آیات و احکام کا استہزا اور دنیا کے فریب و غرور میں مبتلا رہنا، یہ دو جرم ایسے ہیں جنہوں نے تمہیں عذاب جہنم کا مستحق بنادیا، اب اس سے نکلنے کا امکان ہے اور نہ اس بات کی ہی امید کہ کسی موقعے پر تمہیں توبہ اور رجوع کا موقعہ دے دیا جائے، اور تم توبہ و معذرت کرکے اللہ کو منالو۔ لا يُسْتَعْتَبُونَ أَيْ لا يُسْتَرْضَوْنَ وَلا يُطْلَبُ مِنْهُمُ الرُّجُوعُ إِلَى طَاعَةِ اللهِ، لأَنَّهُ يَوْمٌ لا تُقْبَلُ فِيهِ تَوْبَةٌ وَلا تَنْفَعُ فِيهِ مَعْذِرَةٌ. (فتح القدير)۔

یہ سب اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنایا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ چنانچہ آج ایسے لوگوں کو نہ وہاں سے نکالا جائے گا، اور نہ ان سے معافی مانگنے کو کہا جائے گا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : توبہ کرنے اور معافی مانگنے کا دروازہ انسان کے لیے ساری زندگی کھلا ہوا ہے، لیکن مرنے کے بعد اور آخرت میں پہنچنے کے بعد یہ دروازہ بند ہوجاتا ہے، اور وہاں معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے وہاں کسی سے یہ کہا بھی نہیں جائے گا کہ معافی مانگ لو۔ اعاذنا اللہ من ذلک۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكُمdhālikumیہ بات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. بِأَنَّكُمُbi-annakumuبوجہ اس کے کہ یقینا تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  3. ٱتَّخَذْتُمْittakhadhtumبنا لیا تم نے
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. ءَايَٰتِāyātiآیات کو
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. هُزُوًاhuzuwanمذاق
    مادہ
    هزا
    اصل لفظ
    هُزُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. وَغَرَّتْكُمُwagharratkumuاور دھوکے میں ڈالا تم کو
    مادہ
    غرر
    اصل لفظ
    غَرَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. ٱلْحَيَوٰةُl-ḥayatuزندگی نے
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    حَياة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. فَٱلْيَوْمَfal-yawmaتو آج
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ تعریف · ظرفِ زمان
  11. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  12. يُخْرَجُونَyukh'rajūnaوہ نکالے جائیں گے
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    أَخْرَجَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. مِنْهَاmin'hāاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  14. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  15. هُمْhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  16. يُسْتَعْتَبُونَyus'taʿtabūnaعذر قبول کیے جائیں گے
    مادہ
    عتب
    اصل لفظ
    يَسْتَعْتِبُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

یہ اس لئے ہے کہ تم نے اللہ تعالٰی کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا، پس آج کے دن نہ تو یہ (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan