الجاثية ⁦۴۵:۱۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۹ · پارہ ۲۵

۞ٱللَّهُ ٱلَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ ٱلۡبَحۡرَ لِتَجۡرِيَ ٱلۡفُلۡكُ فِيهِ بِأَمۡرِهِۦ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

Allahu allathee sakhkharalakumu albahra litajriya alfulku feehi bi-amrihiwalitabtaghoo min fadlihi walaAAallakum tashkuroon

تراجم

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا[1] کو تابع بنادیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں[2] چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر بجاﻻؤ.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi

اللہ وہ ہے جس نے سمندر کو تمہارے کام میں لگا دیا ہے، تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں، اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ [1] اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ پہلے کئی بار عرض کیا گیا، اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرنا قرآن کریم کی اصطلاح میں روزی تلاش کرنے کو کہا جاتا ہے۔ یہاں سمندری تجارت مراد ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُal-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  2. ٱلَّذِىalladhīوہ ذات ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. سَخَّرَsakharaجس نے مسخر کیا
    مادہ
    سخر
    اصل لفظ
    سَخَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. لَكُمُlakumuتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. ٱلْبَحْرَl-baḥraسمندر کو
    مادہ
    بحر
    اصل لفظ
    بَحْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. لِتَجْرِىَlitajriyaتاکہ چلیں
    مادہ
    جري
    اصل لفظ
    جَرَيْ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  7. ٱلْفُلْكُl-ful'kuکشتیاں
    مادہ
    فلك
    اصل لفظ
    فُلْك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. بِأَمْرِهِۦbi-amrihiساتھ اس کے حکم کے
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَلِتَبْتَغُوا۟walitabtaghūاور تاکہ تم تلاش کرو
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    ابْتَغَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. مِنminمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. فَضْلِهِۦfaḍlihiاس کے فضل
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. وَلَعَلَّكُمْwalaʿallakumاور تاکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  14. تَشْكُرُونَtashkurūnaتم شکرادا کرو
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اللہ تعالیٰ کے ابن آدم پر احسانات اللہ تعالیٰ اپنی نعمتیں بیان فرما رہا ہے کہ اسی کے حکم سے سمندر میں اپنی مرضی کے مطابق سفر طے کرتے ہوئے بڑی بڑی کشتیاں مال اور سواریوں سے لدی ہوئی ادھر سے ادھر لے جاتے ہو تجارتیں اور کمائی کرتے ہو۔ یہ اس لئے بھی ہے کہ تم اللہ کا شکر بجا لاؤ نفع حاصل کر کے رب کا احسان مانو پھر اس نے آسمان کی چیز جیسے سورج چاند ستارے اور زمین کی چیز جیسے پہاڑ نہریں اور تمہارے فائدے کی بیشمار چیزیں تمہارے لئے مسخر کردی، یہ سب اس کا فضل و احسان انعام و اکرام ہے اور اسی ایک کی طرف سے ہے، جیسے ارشاد ہے آیت ( وَمَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَيْهِ تَجْــــَٔــرُوْنَ 53؀ۚ ) 16 ۔ النحل :53) ، یعنی تمہارے پاس جو نعمتیں ہیں سب اللہ کی دی ہوئی ہیں اور ابھی بھی سختی کے وقت تم اسی کی طرف گڑگڑاتے ہو۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں ہر چیز اللہ ہی کی طرف سے ہے اور یہ نام اس میں نام ہے اس کے ناموں میں سے پس یہ سب اس کی جانب سے ہے کوئی نہیں جو اس سے چھینا چھپٹی یا جھگڑا کرسکے ہر ایک اس یقین پر ہے کہ وہ اسی طرح ہے ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر سے سوال کیا کہ مخلوق کس چیز سے بنائی گئی ہے ؟ آپ نے فرمایا نور سے اور آگ سے اور اندھیرے سے اور مٹی سے اور کہا جاؤ ابن عباس کو اگر دیکھو تو ان سے بھی دریافت کرلو۔ اس نے آپ سے بھی پوچھا یہی جواب پایا پھر فرمایا واپس ان کے پاس جاؤ اور پوچھا کہ یہ سب کس چیز سے پیدا کئے گئے ؟ وہ لوٹا اور سوال کیا تو آپ نے یہی سوال کیا تو آپ نے یہی آیت پڑھ کر سنائی۔ یہ اثر غریب ہے۔ اور ساتھ ہی منکر بھی ہے غور و فکر کی عادت رکھنے والوں کے لئے اس میں بھی بہت نشانیاں ہیں پھر فرماتا ہے کہ صبر و تحمل کی عادت ڈالو منکرین قیامت کی کڑوی کسیلی سن لیا کرو، مشرک اور اہل کتاب کی ایذاؤں کو برداشت کرلیا کرو۔ یہ حکم شروع اسلام میں تھا لیکن بعد میں جہاد اور جلا وطنی کے احکام نازل ہوئے۔ اللہ کے دنوں کی امید نہیں رکھتے یعنی اللہ کی نعمتوں کے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ پھر فرمایا کہ ان سے تم چشم پوشی کرو ان کے اعمال کی سزا خود ہم انہیں دیں گے اسی لئے اس کے بعد ہی فرمایا کہ تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر نیکی بدی کی جزا سزا پاؤ گے۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir